BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 June, 2005, 14:35 GMT 19:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ماہرین کے لئے برطانوی ویزہ اور میں

ایک تارک وطن کی تلاشی لیتا ہوا پولیس والا
ایک تارک وطن کی تلاشی لیتا ہوا پولیس والا
میں ایک ماہ قبل پاکستان سے اچھے مستقبل کی تلاش میں ماہرین کو ملنے والے ویزے یعنی ایچ ایس ایم پی کے تحت برطانیہ آیا۔ پاکستان میں اچھی نوکری کو لات رسید کی اور سہانے خواب سجائے یہاں آ وارد ہوا۔ مگر یہاں آکر معلوم ہوا کہ وہ ملک جہاں قانون کا بول بالا کہا جاتا ہے وہاں کس قدر ڈبل اسٹینڈرڈ یا منافقت بھری پڑی ہے۔

روز مرہ کی چیزوں کی قیمتیں ایک دکان سے دوسرے دکان میں مختلف ہوتی ہیں۔ بچوں اور بوڑھوں کے ساتھ نہایت ہی نفرت انگیز سلوک کیا جاتا ہے، بلکہ ان کے ساتھ کوئی بات کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔ نوکری کے لئے یو کے کا ایکسپریئنس مانگتے ہیں ورنہ وہی چند مشقت والی نوکریاں جس میں ایشائی لوگ ہی فِٹ ہوتے ہیں، اس کی آفر ہوتی ہے جس کا معاوضہ تین پاؤنڈ تک دیا جاتا ہے۔ جبکہ اصلی معاوضہ چار پاؤنڈ پچاسی پینس ہے۔

اس کے علاوہ جب میں بینک اکاؤنٹ کھلوانے گیا تو میری حیرت کی انتہا نہ رہی کیوں کہ ایک ہی بینک کے مختلف برانچوں کے الگ الگ اصول بنے ہوئے ہیں۔ ایک بینک کہتا ہے کہ آپ کا نام پورا نہیں، دوسرا بینک کہتا ہے کہ پروف آف آئڈنٹیٹی (شناخت) تو ٹھیک ہے لیکن یہاں چھ ماہ رہنے کا ثبوت پیش کریں، تیسرا برانچ کہتا ہے کہ کوئی یوٹیلیٹی بِل (جیسے پانی اور بجلی کے بِل) لائیں، چوتھا برانچ یہ کہتا ہے کہ پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ دو یوٹیلیٹی بِل لائیں!

اب میں چونکہ ریسرچ بھی کرتا ہوں تو میں نے ریسرچ کے لئے ہی صحیح بینکوں کا چکر لگانا شروع کردیا۔ جی ہاں، تب مجھے پتہ چلا کہ یہ ملک ’بغیراصولوں کے اصول‘ پر چلتا ہے! ہر بینک کے استقبالیہ پر معمور ملازمہ (ریسِپنِسٹ) کا اداکردہ جملہ اپنی سمجھ کے مطابق اس بینک کا قانون ہے۔ میں حیران رہ گیا کہ ایسا تو پاکستان میں بھی نہیں ہوتا ہے۔ کوئی بھی بندہ ایک شناختی کارڈ دیتا ہے اور بینک میں اکاؤنٹ کھل جاتا ہے۔

مگر یہاں پروف آف آئڈینٹیٹی دیں تو کہتے ہیں کہ تین ماہ کا اسٹے نہیں ہے، اور اگر تین ماہ آپ یہاں نہیں رہتے رہے ہیں تو تصویر پر داڑھی چھوٹی کیوں ہے یا پھر داڑھی بڑی کیوں ہے۔ ایسے ایسے ٹریویال آبجیکشن (معمولی سے اعتراضات) کہ مجھے بےاختیار ہنسی آجاتی ہے!

اب نوکری کا کرائیٹیریا سن لیں۔ ایک بندہ دوسرے کنٹری سے کوالیفائیڈ ہوکر آیا ہے اس کو مجبور کیا جاتا ہے کہ اتنے پاؤنڈ دیکر اپنے ڈِگریوں کی یہاں کے مطابق کمپیٹیبیلیٹی کروائیں۔ اور تو اور کسی نے مجھے ای میل کردی کہ جناب دو ہفتے میں کوئی بھی ویریفائیڈ ڈگری ایم اے، ایم ایس سی، ایم بی اے یا پی ایچ ڈی بھی بغیر پڑھائی کیے لے لیں! اور اس نے اپنا فون نمبر بھی دیا ہوا تھا۔

ایک دفعہ میں سٹی سینٹر گیا ہوا تھا تو وہاں ایک پاؤنڈ کے پانچ کولڈ ڈرِنک بِک رہے تھے۔ میں حیران ہوا کہ یہ اتنے سستے کیوں ہیں تو از راہ تفکر میں نے کین کو الٹ کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ان کی تاریخ ختم ہوچکی تھی اور ایشین اور یو کے کے بھورے لوگ خرید رہے تھے، اور یہ کہاں ہورہا تھا؟ سٹی سینٹر میں۔ اور میں نے بھی ایک پاؤنڈ کے پانچ لے لیے کہ آخر اپنے ملک میں تو ہم اس بات کے عادی تو ہوتے ہی ہیں، ہمیں کیا ہونا ہے۔ اور واقعی مجھے کچھ نہ ہوا۔ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔

دوسرے لفظوں میں یہ کہہ لیں کہ یہاں آکر نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم۔ سانپ جب چھپکلی کو منہ میں ڈالتا ہے تو نہ نگل سکتا ہے نہ اگل سکتا ہے۔ جی جناب، یہ ہے یو کے کی کہانی جو میرے ساتھ بیت رہی ہے اور میں آپ تک پہنچا رہا ہوں۔ اور آپ فیصلہ کرلیں کہ میں کیا کروں اور کیسے یہاں سیٹ ہوجاؤں۔



نوٹ: بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر ’آپ کی آواز‘ کے لئے اگر آپ کچھ لکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں لکھ بھیجیں۔
پہلا نام
خاندانی نام*
پتا
ملک
ای میل
ٹیلی فون*
* اختیاری
آپ کی رائے
بی بی سی آپ کی آراء میں کاٹ چھانٹ کر سکتی ہے اور اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ موصول ہونے والی تمام ای میل شائع کی جائیں گی۔
66میرا صفحہ: نصاب
پاکستان میں اقلیتوں کے لئے کتابوں کی کمی
66میرا شہر
قاہرہ سے فیضہ حسن کا مراسلہ
66ڈائری: توانائی گھر
بہتر معاشرہ بنانے کی ایک کوشش
66حرمین کاایک سفر
حج، عمرہ کے عملی مسائل
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد