BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’فرانس میں تارکین وطن کا لحاظ کریں‘
فرانسیسی نوجوان
وزیر داخلہ نکولس سرکوزی کے سخت بیانات نے ہنگاموں کو بھڑکایا ہے۔
پیرس میں مسلمان رہنماؤں نے سیاستدانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تارکین وطنوں کی برادریوں کا لحاظ کریں جن کے نوجوان سات روز سے فسادات میں ملوث ہیں۔

پیرس کے مضافات میں سات روز پہلے اس وقت ہنگامے پھوٹ پڑے جب شمالی افریقہ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان پولیس سے بچنے کی کوشش میں بجلی کی تاروں میں پھنس کر کرنٹ لگنے سے ہلاک ہو گئے۔

نوجوانوں نے ہنگاموں میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچانے کے علاوہ دو بسوں سمیت چالیس گاڑیوں کو جلا دیا۔

فرانس کی مسلم کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ تارکین وطن کے لیے ذلت آمیز رہائشی انتظامات کیے جاتے ہیں۔ ایک اور مسلم رہنما نے جن کا تعلق اس علاقے سے جہاں ہنگامے ہو رہے ہیں کہا کہ وہاں ایک چوتھائی آبادی بیروزگار نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

پولیس متنبہ کر چکی ہے کہ ہنگامے پھیل رہے ہیں۔

فرانس کے صدر یاک شیراک مظاہرین سے پرامن رہنے کی اپیل کر چکے ہیں۔
فرانس کے وزیر اعظم ڈومینک ویلیپن نے اپنا کینیڈا کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔اسی طرح فرانس کے وزیر داخلہ نکولس سرکوزی نے بھی پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

وزیر داخلہ نکولس سرکوزی
پیرس کے جن علاقوں میں ہنگامے ہو رہے ہیں وہاں زیادہ تر تارکین وطن باشندے آباد ہیں اور وہاں غربت اور بے روزگاری کی شکایت عام ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہنگاموں کے دوران رات پڑتے ہی نوجوان منہ پر ماسک چڑھا ئے گھروں سے نکل آتے ہیں اور توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔

پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کے دواران ایک مسجد پر آنسو گیس کے گرنیڈ پھینکے جس کی وجہ سے مظاہروں میں شدت آگئی ہے۔

فرانس یورپ میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک ہے۔

فرانس کے وزیر داخلہ کی طرف سے مظاہرین کو ’ذلیلوں کا گروہ‘ کہہ کر پکارنے سے بھی حالات میں زیادہ خرابی پیدا ہوئی۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق وزیر اعظم ڈومینک ویلیپن نے کابینہ کی ہنگامی میٹنگ کے بعد پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران اپنے وزیر داخلہ کا نام لیے بغیر کہا کہ ایسے بیانات دینے سے حالات قابو میں آنے کی بجائے خراب ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گے۔

فرانس کے وزیر داخلہ نکولس سرکوزی تارکین وطن کے بارے میں سخت موقف رکھتے ہیں۔بعض مبصرین کے مطابق نکولس سرکوزی فرانس کے صدر بننے کے امکانات روشن ہیں اور صدر ژاک شیراک کی حکمران جماعت کے صدارتی امیداوار ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد