BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 13 February, 2004, 17:09 GMT 22:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سکھوں کی برہمی دورکریں گے‘
News image
فرانسیسی قانون پر سکھوں کا احتجاج
فرانس کی حکومت نے کہا ہے کہ وہ ملک کے اسکولوں میں سر پر پگڑی باندھنے اور دیگر مذہبی علامات کے استعمال پر پابندی کے معاملے پر سکھوں کی برہمی کا کوئی ’حل‘ تلاش کرے گی۔

فرانس کے وزیر خارجہ ڈومینیک ویلیپاں نے یہ بیان بھارت میں اس مسئلے پر اٹھائے جانے والے اعترضات کے جواب میں دیا۔

دہلی میں مذاکرات کے بعد انہوں نے کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ہم کوئی ایسا حل تلاش کریں گے جو فرانس میں آباد سکھ برادری کے لئے اطمینان بخش ہو گا‘۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ مسئلے کا حل نئے قانون کی حد میں رہتے ہوئے تلاش کیا جائے گا۔

بھارت میں فرانسیسی وزیرِ خارجہ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب یشونت سنہا کے درمیان ہونے والی گفتگو سے قبل درجنوں سکھوں اور مسلمانوں نے دارالحکومت دہلی میں مظاہرے کئے۔

News image
فرانس کے وزیر خارجہ ڈومینیک ویلیپاں

ڈومینیک ویلیپاں نے کہا کہ فرانس میں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی روایت کو مدِنظر رکھتے ہوئےاسکولوں میں مذہبی علامات کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کا مقصد کسی مذہبی فرقے کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا۔

تاہم ڈومینیک ویلیپاں نے یہ واضح نہیں کیا کہ حکومت، فرانس میں آباد چھ ہزار سکھوں کی مختصر آبادی کے لئے نئے قانون میں کیا نرمی کرے گی۔

انہوں نے سکھوں کا ساتھ دینے والے دیگر مذاہب کے افراد کی برہمی دور کرنے کے لئے بھی کسی قسم کے ’حل‘ کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔

سکھوں کا موقف یہ ہے کہ سر پر پگڑی رکھنا مذہبی علامت نہیں بلکہ سکھ طرزِ زندگی کا ایک اہم حصہ ہے اس لئے انہیں پگڑی نہ پہننے پر مجبور کرنا مذہب سے منحرف کرنے کے مترادف ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد