BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2004, 17:32 GMT 22:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پگڑی نہیں فرانس چھوڑیں‘
سکھوں کا اجتماع
سکھوں کا اجتماع (فائل فوٹو)

فرانس میں سکھوں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پگڑی پر پابندی کے سبب وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ صرف پیرس میں تقریباً پانچ ہزار سکھ بستے ہیں۔

فرانس کی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کسی بھی مذہبی علامت کو پہننے کی ممانعت ہے۔

اس قانون کا اطلاق اگرچہ ستمبر کے مہینے سے ہونا ہے لیکن اس پر ابھی سے عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ دنوں فرانس میں مسلمان خواتین کو حجاب نہ اوڑھنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔ اس کے خلاف ملک بھر میں وسیع پیمانے پر احتجاج بھی ہوا لیکن اس کے باوجود نتیجہ حکومت کی کامیابی رہا۔

اب سکھوں کا ایک وفد اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے خاص طور پر امرتسر میں واقع گولڈن ٹیمپل سے مذاکرات کرنے کے لئے فرانس آیا ہے۔ لیکن فرانس کی حکومت اپنے موقف پر ڈٹی دکھائی دیتی ہے۔

اس مسئلے کے بارے میں چودہ سالہ وکرم سنگھ کا کہنا تھا کہ ’اگر تعلیم اور مذہب دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو میرا انتخاب میری مذہبی شناخت پگڑی ہوگا ‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد