BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 February, 2009, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسمبلی کے اجلاس میں ہاتھا پائی

اتحادی جماعتوں نے بھی گورنر راج کے نفاذ کی مخالفت کی ہے
پاکستان کی قومی اسمبلی میں سنیچر کو اراکین کے درمیان ہاتھا پائی کے بعد اجلاس کی کارروائی روک دی گئی۔

قومی اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب چوہدری نثار نے صدر زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔اس دوران بحث کے دوران پی پی پی کے رکن مجتبٰی کھرل اور عابد شیر علی کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ اتنا ہی نہیں ایم کیو ایم اور مسلم لیگ نون کے اراکین کے درمیان بھی سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

اس صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے سپیکر نے اسمبلی کا کارروائی روک دی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو نااہل قرار دینے اور پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی صدارت میں شروع ہوا تھا۔

اجلاس شروع ہونے سے پہلے حکمراں جماعت پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کا ایک اجلاس ہوا۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ نون کا بھی ایک اجلاس قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں ہوا جس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران لائحہ عمل اپنانے کے بارے میں مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں جن میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام (فضل الرحمن) گروپ نے حکومت سے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے ساتھ تصادم کی بجائے مفاہمت کی راہ اختیار کرے۔ اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے پنجاب میں گورنر راج کی شدید مخالفت کی۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چونکہ پنجاب میں کسی بھی جماعت کو اکثریت نہیں ہے اس لیے وہاں پر گورنر راج کا نفاذ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری نہیں ہے کہ دو ماہ تک ہی صوبے میں گورنر راج رہے اس کو پہلے بھی ختم کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے سینیئر رہنما جاوید ہاشمی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنجاب میں مسلم لیگ نون کے مینڈیٹ کا احترام نہ کیا گیا تو مرکز میں بھی پیپلز پارٹی کی حکومت قائم نہیں رہ سکے گی۔

 حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں جن میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمیعت علمائے اسلام (فضل الرحمن) گروپ نے حکومت سے کہا کہ وہ مسلم لیگ کے ساتھ تصادم کی بجائے مفاہمت کی راہ اختیار کرے۔ اس اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے پنجاب میں گورنر راج کی شدید مخالفت کی۔
انہوں نے کہا کہ گورنر راج کا فوری تدارک نہ کیا گیا تو قوم سیاست دانوں سے مایوس ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ سے سیاسی قوتوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند روز قبل وزیر اعم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کی یقین دہانی کروائی تھی کہ پنجاب حکومت کے خلاف کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اُٹھائے جائیں گے لیکن اس کے دو روز بعد ہی وہاں پر گورنر راج نافذ کردیا گیا۔

انہوں نے متحدہ قومی موومنٹ سے کہا کہ اگر وہ صوبائی خودمختاری کی دعویدار ہےتو وہ پاکستان مسلم لیگ نون کا ساتھ دے۔

ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے تعداد موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات کی وجہ سے عوام میں جو بداعتمادی پھیلی ہے اُس کو دور کرنے کے لیے حکومت کو خود ہی اقدام کرنا ہوں گے۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے کارکن جو پہلے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے تھے لیکن حکومتی اقدام کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کے خلاف کھڑے ہوگئے ہیں۔

ماضی میں جب بھی حکومت نے کوئی ریگولر اجلاس بلایا ہے تو وہ پیر کو بلایا جاتا ہے لیکن اب کی بار سنیچر کو اجلاس بلایا گیا ہے۔ قانون کے مطابق حکومت کی درخواست پر صدرِ مملکت اجلاس بلاتے ہیں اور کبھی کابینہ ریگولر اجلاس بلانے کی منظوری نہیں دیتی۔

چوہدری نثار علی خان نے درخواست دائر کرنے کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ شیڈول کے مطابق یہ اجلاس سولہ فروری کو ہونا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صدر زرداری عدلیہ کے ساتھ مل کر نواز شریف اور شہباز شریف کو نا اہل قرار دلوانے کے لیے سرگرم تھے اس لیے انہوں نے اجلاس طے شدہ شیڈول کے تحت نہیں بلایا۔

قومی اسمبلی میں حزب مخالف کے رہنما چوہدری نثار علی خان نے صدر آصف علی زرداری پر سخت نکتہ چینی کی اور ان پر الزام لگایا کہ وہ قرآن پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

شہباز شریفتخت پھر چھِن گیا
تیسری بار وزیرِ اعلیٰ بننا مشکل
سلمان تاثیرگورنر سلمان تاثیر
نااہلیوں کے بعد تخت لاہور کانیافرمانروا
زرداریوال سٹریٹ جرنل
زرداری نفاق کی علامت بنتے جا رہے ہیں۔
جنرل اشفاق پرویز کیانیمبصرین کی رائے
’فوج مداخلت کی پوزیشن میں نہیں‘
اقتدار کا کھیل؟
’خفیہ اطلاعات‘ نے پیپلز پارٹی کو ڈرا دیا
لیگیوں کا احتجاجقیادت کی نااہلی
لیگیوں کا علامتی اجلاس اور مظاہرہ
منظور وٹو (فائل فوٹو)ایساکب نہیں ہوا!
شریف نااہلی جیسے واقعات تاریخ میں
اسی بارے میں
پنجاب میں گورنرراج نافذ
25 February, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد