مسلم لیگ نون کا ملک گیر دھرنا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مسلم لیگ نون نے آج بھی ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور اپنے کارکنوں کو ہدایت کی ہے وہ ملک بھر میں ایک ساتھ دھرنا دیں۔ یہ دھرنا آج جمعہ کی نماز کے بعد دیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف اپنی پارٹی کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر دھرنا دیں گے۔ میاں نواز شریف نے پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسمبلی کا اجلاس بلائیں اور اس میں شرکت کریں۔ کل پنجاب اسمبلی کے دروازے سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگی اراکین کے لیے بند کر دیئے گئے تھے جس پر سپیکر رانا اقبال نے پنجاب اسمبلی کی عمارت کے سامنے سیڑھیوں پر کھلے عام اجلاس کیا اور اسے اسمبلی کی کارروائی قرار دیا۔ نوازشریف کے حالیہ خطاب کے بعد امکان ہے کہ شہباز شریف آج اس کھلے عام اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ البتہ اس بارے میں حتمی لائحہ عمل بنانے کے لیے رائے ونڈ کے شریف فارم ہاؤس پر مسلم لیگ نون کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ گورنر راج کے ذریعے پنجاب پر عملی طور پر پیپلز پارٹی کی حکومت ہے۔گورنر پنجاب نے فوری طور پرصوبے کے چند انتظامی اور پولیس افسروں کے تبادلے کیے ہیں۔نئے انسپکٹر جنرل پولیس خواجہ خالد فاروق نے میڈیا کو کہا ہے کہ معاملات اب ان کے کنٹرول میں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پرامن احتجاج کاحق ہر کسی کو ہے لیکن توڑ پھوڑ یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ پولیس کی بھاری نفری آج پنجاب میں اہم شاہراہوں اور مقامات پر تعینات کی جا رہی ہے اور اس بات کا امکان ہے کہ اگر مظاہرے پرتشدد ہوئے تو پولیس کل کے نرم رویے کے مقابلے میں آج زیادہ سختی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔ دریں اثناء نیو یارک میں بی بی سی اردو ڈاٹ کام کے نامہ نگار حسن مجتبٰی کے مطابق نیویارک میں پاکستانی تنظیموں کا مسلم ليگ نون کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، پنحاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کو سپریم کورٹ کیطرف سے نا اہل قرار دیے جانے اور پنجاب میں گورنر راج کے خلاف پاکستانی قونصل خانے کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا ہے۔ یہ مظاہرہ جمعرات کی صبح نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے کے سامنے پاکستان مسلم لیگ نواز شریف کی امریکہ شاخ کی طرف سے گیا، جس میں پاکستانی وکلاء اور دیگر پاکستانی تنظیموں کے کارکنوں کی ایک تعداد نے بھی شرکت کی۔ |
اسی بارے میں گورنر راج: ابتدائی طور پر دو ماہ25 February, 2009 | پاکستان قاف لیگ ایک بار پھر میدان میں25 February, 2009 | پاکستان ’زرداری سودے بازی چاہتے تھے‘25 February, 2009 | پاکستان پنجاب: اعلٰی افسران کی تبدیلی25 February, 2009 | پاکستان گورنر راج، اسمبلی کے باہر ’اجلاس‘26 February, 2009 | پاکستان ’نااہلیت کے فیصلے پر صدمہ ہوا‘26 February, 2009 | پاکستان نواز اور شہباز کی نشستیں خالی26 February, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||