سوات سے مزید تین لاشیں برآمد | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں پولیس کے مطابق تحصیل کبل سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا ہے۔ قبائلی علاقے باجوڑ میں بھی ایک ہائی سکول کو دھماکے سے تباہ کرنے کی اطلاع ہے۔ سوات میں ایک پولیس اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ علاقے کے لوگوں سے معلوم ہوا ہے کہ تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ سے تین لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے ہلاک کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت علی گرامہ کے علاقے میں پولیس کی کوئی چوکی موجود نہیں ہے۔ علی گرامہ کے علاقے کو پہلے ہی سے پولیس نے چھوڑ کر مینگورہ میں چوکی قائم کی تھی۔ پولیس اہلکار کے مطابق لاشوں کی شناخت نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس لاشوں کی شناخت کے سلسلے میں مقامی لوگوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اس کے علاوہ قبائلی علاقے باجوڑ سے موصول اطلاعات کے مطابق تحصیل سلارزئی کے علاقے باٹوار میں نامعلوم افراد نے ایک ہائی سکول میں باردوی مواد سے دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سکول کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی لوگوں کےمطابق باجوڑ میں سکولوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ گزشتہ چند مہینوں سے شروع ہوا ہے تاہم سوات میں سکولوں کو گزشتہ ایک سال سے تباہ کیا جارہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق باجوڑ میں اب تک ایک درجن سے زیادہ سکولوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے طالبان نے باجوڑ میں لڑکیوں کے سکولوں کو دینی مدارس میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ قبائلی علاقوں بالخصوص صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں لڑکیوں کے سکولوں کو نشانہ بنانے کے درجنوں واقعات پیش آئے ہیں تاہم قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں طالبان کی جانب سے سکولوں پر قبضے کے بعد باجوڑ میں بھی اس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ22 January, 2009 | پاکستان ’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘23 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے24 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست25 January, 2009 | پاکستان ’نظامِ عدل آرڈیننس میں ترامیم‘26 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک27 January, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||