BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 January, 2009, 16:06 GMT 21:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘

سوات
موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو اسے تشدد کی انتہا کہا جا سکتا ہے
عام دنوں میں کسی بھی رپورٹر کے لیے حاضری لگانے کےلیے سب سے بڑی خبر وہ سمجھی جاتی ہے جس میں زیادہ ہلاکتیں ہوتی ہیں، جب کوئی بڑا بم دھماکہ یا خودکش حملہ ہوتا ہے یا جب سکیورٹی فورسز کوئی بڑی کارروائی کرتی ہیں کیونکہ ان سب صورتوں میں اس کی خبر زیادہ نمایاں طور پر لگ جاتی ہے۔

 جب روز ہی پانچ سے دس افراد یا زیادہ مارے جاتے ہوں اور ایک دن کی بات نہ ہوں بلکہ یہ سلسلہ مہینوں پر محیط ہوں تو ایسے میں دو تین افراد کی ہلاکت کو کون اہمیت دے گا۔
لیکن گزشتہ کچھ عرصہ سے قبائلی علاقوں اور وادی سوات سے روزانہ ایک ہی قسم کے تشدد کے واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے ہم ایسی خبروں سے اکتا گئے ہیں۔ جنگ زدہ علاقوں میں رہتے اور رپورٹنگ کرتے ہوئے بعض اوقات اس قسم کے واقعات کی وجہ سے ذہنی تناؤ کی شکایت بھی ہوتی ہے۔

روزانہ ہی وہی بم دھماکے، خودکش حملے، سربریدہ لاشوں کے ملنے اور لٹکانے کے واقعات، سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، گلے کاٹنا ، لاشوں کو سڑک کے کنارے پھینکنا اور طالبان کے دعوے وغیرہ اور ان واقعات میں کمی نہ ہونا بلکہ روز بروز اضافہ ہونا۔

بدقسمتی کی بات تو یہ ہے کہ اگر ان علاقوں سے اب دو تین افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملتی ہے تو اس پر کوئی توجہ بھی نہیں دیتا کیونکہ جب روز ہی پانچ سے دس افراد یا زیادہ مارے جاتے ہوں اور ایک دن کی بات نہ ہوں بلکہ یہ سلسلہ مہینوں پر محیط ہوں تو ایسے میں دو تین افراد کی ہلاکت کو کون اہمیت دے گا۔

قبائلی علاقوں اور سوات میں تشدد کے واقعات میں گزشتہ دو سالوں کے دوران جس حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اگر اس کا موجودہ حالات میں جائزہ لیا جائے تو اسے تشدد کی انتہا کہا جا سکتا ہے۔

صبح اٹھتے ہی ٹیلی ویژن لگاتے ہیں تو ناشتے سے پہلے ہی قبائلی علاقوں میں رات کے وقت پیش آنے والے کسی نہ کسی واقعہ کی اطلاع مل جاتی ہے۔ اگر کہیں کچھ بھی نہ ہو تو سوات میں تو ضرور کسی نے کسی علاقے سے دو تین لاشیں ملی ہوتی ہیں، کوئی سکول جلا ہوتا ہے، سکیورٹی فورسز نے بمباری کی ہوتی ہے یا طالبان نے ایک دو سکیورٹی اہلکاروں کے سر قلم کیے ہوتے ہیں۔

تناؤ کا شکار
 یہ بھی متعین نہ ہو کہ آخر یہ تشدد کس چیز کے نام پر کیا جارہا ہے، خون کے اس ندی میں کب تک اور مزید لوگ مارے جائیں گے، یہ تشدد کب تک جاری رہے گا اور اس کا انجام کیا ہوا؟ ایسے حالات رپورٹر ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہوگا تو کیا ہوگا؟

پھر جونہی دفتر کی طرف جانے لگتے ہیں تو راستے ہی میں ٹیلی فون کالز آنے شروع ہوجاتے ہیں۔ کوئی مہمند ایجنسی سے فون کر رہا ہے تو کوئی خیبر، باجوڑ اور ہنگو سے ڈائل کر رہا ہے۔ اس دوران طالبان کے ترجمان مولوی عمر یا مسلم خان بھی فون ملانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں ہے کیونکہ وہ بھی رات کے وقت کیے گئے اپنے حملوں کے بارے میں میڈیا کو بتانا چاہتے ہیں۔

غرض ان تمام ٹیلی فون کالز میں آپ کو کہیں سے بھی کوئی اچھی خبر نہیں ملے گی۔ ہر طرف سے ایک ہی بات دہرائی جائے گی ’مہمند ایجنسی میں ساٹھ عسکریت پسند مارے گئے، باجوڑ میں سکاؤٹس قلعے پر راکٹ داغے گئے ہیں جس میں پانچ سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، ہنگو میں تیس افراد مارے گئے، سوات میں طالبان نے دو لاشوں کو لٹکایا اور دھمکی دی ہے کہ اگر کسی نے ان کو شام تک اتارا تو ان کا انجام بھی ایسا ہوگا، ہم دو سکیورٹی اہلکاروں کی سرقلم کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں وغیرہ وغیرہ‘۔

دفتر میں ایک کہانی بھیجتے ہیں تو کسی اور علاقے سے کسی بڑے واقعہ کی اطلاع ملتی ہے۔ اس پر کام مکمل کر کے ای میل کرتے ہیں تو اس دوران ان دو کہانیوں میں ہی کسی ایک میں ہونے والی ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس طرح صبح سے لے کر شام تک روزانہ ہلاکتیں، خودکش حملے، دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ایک معمول بن گیا ہے۔

ان واقعات کا سب سے زیادہ افسوس ناک پہلو اس وقت سامنے آتا ہے جب آپ دیکھ رہے ہوتے ہیں کہ بمباری میں معصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں، ناکردہ گناہوں کی پاداش میں لوگ گھر بار چھوڑ رہے ہیں اور اپنے ہی ملک میں مہاجر بننے پر مجبور ہیں، ان کے کاروبار تباہ ہو رہے ہیں، معصوم اور ننھی منی بچیوں پر سکولوں کے دورازے بند کر کے انہیں زبردستی پستی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے لیکن حکومت یا سکیورٹی ادارے یا انتظامیہ اس کا نوٹس بھی نہیں لے رہے ہیں۔

یہ بھی متعین نہ ہو کہ آخر یہ تشدد کس چیز کے نام پر کیا جارہا ہے، خون کی اس ندی میں کب تک اور مزید لوگ مارے جائیں گے، یہ تشدد کب تک جاری رہے گا اور اس کا انجام کیا ہوا؟ ایسے حالات میں رپورٹر ذہنی تناؤ کا شکار نہیں ہوگا تو کیا ہوگا؟

سوات آپکی دہلیز پر
سوات سفر میں ہے اور جلد آپکے شہر میں ہو گا
’بھاگوں گا نہیں‘
قوم پرست رہنما افضل لالہ کا پختہ عزم
حکومتی’ بےاختیاری‘
’سوات میں حکومت کا زور چل نہیں رہا‘
اسی بارے میں
فیکٹری پر شیلنگ، چار ہلاک
22 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد