فیکٹری پر شیلنگ، چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد کو ہلاک جبکہ لڑکیوں کے ایک سکول اور ایک فیکٹری کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوسری طرف سوات میں اطلاعات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے ایک فیکٹری پرشیلنگ کی ہے جس میں چار عام شہری ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے بازار میں پولیس سٹیشن کے قریب جمعرات کی صبح نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے باپ اور بیٹے کو قتل کردیا۔ ان کے مطابق ایک اور شخص کو نامعلوم افراد نے ہلاک کر کے ان کی لاش ایک کھمبے کے ساتھ لٹکادی ہے۔ لاش کے ساتھ ایک خط بھی پایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کل تک کوئی بھی اس لاش کو نہ اتارے۔ سوات کے علاقے مدین میں بھی حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ایک پیش امام اور ایک اور شخص کا سرقلم کردیا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں کیوں قتل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے مینگورہ کے قمبر علاقے میں لڑکیوں کے ایک پرائمری سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی ہے جس کے نتیجے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مینگورہ کے رحیم آباد میں بھی کمبل بنانے والی ایک فیکٹری کو بھی تباہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے جس سے دفتری استعمال کے تقریباً چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔ سوات کی تحصیل کبل میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان نے ڈڈھ ھرہ میں لوگوں کے سامنے تین افراد کو انتالیس انتالیس کوڑے مارے۔ ان کے مطابق طالبان کا دعویٰ تھا کہ ان افراد پر مبینہ طور پر ’چوری‘ کرنے کا الزام ثابت ہوا ہے۔ ان واقعات کی ابھی تک کسی نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اس قسم کے زیادہ تر واقعات کی ذمہ داری سوات کے مقامی طالبان تسلیم کرتے تھے۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تقریباً تین بجے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مینگورہ کی نواح میں واقع قمبر میں کریٹ بنانے والی ایک فیکٹری پر فائرنگ کی ہے۔ ان کے بقول اس واقعہ میں چار عام شہری ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔ ہسپتال ذائع نے بی بی سی کو آٹھ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ان کے پاس لانے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم سوات میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ انہیں فائرنگ میں کسی قسم کی ہلاکت کی اطلاع نہیں پہنچی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ کچھ طالبان نے بعض مقامات پر پناہ لے رکھی ہے جس کے بعد گن شپ ہیلی کاپٹروں سےان مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ | اسی بارے میں سوات، حکومت کا اپنے آپ سے مطالبہ20 January, 2009 | پاکستان سوات: تشدد جاری، تین ہلاک18 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر حملہ، پیر ہلاک17 January, 2009 | پاکستان سکول بند، اسمبلی کی تشویش16 January, 2009 | پاکستان سوات تشدد میں پانچ ہلاک16 January, 2009 | صفحۂ اول ’شاید دوبارہ سکول نہ آسکوں‘16 January, 2009 | پاکستان سوات: طالبان کی ’معافی‘16 January, 2009 | پاکستان لڑکیوں کے سکول بند ہوگئے تو کیا ہوا!16 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||