BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 January, 2009, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: تشدد جاری، تین ہلاک

سوات
ہلاک ہونے والوں میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعات میں ایک ایف سی اہکار سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں دو بھائی بھی شامل ہیں۔

سوات کے ایک اعلٰی سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پہلا واقعہ سنیچر کی رات صدر مقام مینگورہ کے علاقے گل کدہ میں اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر وہاں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے دو افراد موقع ہی پر ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے دونوں بھائی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے افراد کی سرگرمیاں علاقے میں مشکوک نظر سے دیکھی جارہی تھیں۔

دریں اثناء نامعلوم مسلح افراد نے صدر مقام مینگورہ ہی میں ایک اور واقعہ میں ایف سی اہلکار کو گولیاں مار قتل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری کے ایک اہلکار ارشد چھٹی پر گھر جارہے تھے کہ بس سٹینڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع ہی پر ہلاک ہوگئے۔

ابھی تک کسی تنظیم نے ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

ادھر سوات کے علاقے منگلوار میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے عسکریت پسندوں کے خلاف جاری آپریشن میں اتوار پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے علاقےمیں تمام سڑکیں اور بازار بند ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگلوار کے مشیران پر مشتمل ایک جرگہ نے فوجی حکام سے ملاقات کی ہے جس میں علاقے میں جاری آپریشن روکنے اور کرفیو اٹھانے کی درخواست کی گئی ہے ۔ ایک سرکاری اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ منگلوار میں کارروائیوں کے دوران کئی اہم عسکریت پسند کمانڈر ہلاک ہوچکے ہیں۔ تاہم طالبان ذرائع سے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

اسی بارے میں
سکول بند، اسمبلی کی تشویش
16 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد