BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 January, 2009, 19:25 GMT 00:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ

سوات (فائل فوٹو)
پولیس کے مطابق طالبان کے ساتھ تازہ جھڑپ جمعرات کی صبح منگلور کے علاقے میں ہوئی
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام نے کارروائی کے دوران طالبان کے چار مقامی کمانڈروں سمیت متعدد کو ہلاک اور زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے۔

تاہم آزاد ذرائع سے اس دعوی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

سوات میڈیا سنٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کی صبح منگلور کے علاقے میں مسلح طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس کے بعد انکے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔

بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دن بھر کی کارروائی میں طالبان کے چار کمانڈر نعمان، فضل حق، حنیفہ اور بادرئی سمیت متعدد طالبان ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔ منگلور میں طالبان کے آپریشنل کمانڈر فضل گل کے زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

حکومتی بیان کے بعد طالبان کے ترجمان مسلم خان سے رابطے کرنے کی کوشش کی گئی مگر کامیابی نہیں ہوئی۔

البتہ جمعرات کی صبح انہوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ چہار باغ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں انکا ایک ساتھی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

آزاد ذرائع نے بھی تازہ حکومتی دعوی کی تصدیق نہیں کی ہے۔اس سے قبل بھی سکیورٹی فورسز نے مختلف موقعوں پر طالبان کمانڈروں کے ہلاکت کے دعوے کیے تھے جن میں سے بعض بعد میں صحیح مگر کچھ غلط ثابت ہوئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد