سوات میں تشدد جاری، پانچ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ تشدد کے مختلف واقعات میں تین بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ دوسری طرف تحصیل مٹہ میں سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر حملہ ہوا ہے جس میں طالبان نے ایک اہلکار کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کرنے کا دعوی کیا ہے تاہم حکام نےاس دعوے کو رد کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تحصیل مٹہ کے شنگواٹئی کے علاقے میں گزشتہ رات ایک گھر پر مارٹر گولہ گرا ہے جس میں ایک ہی خاندان کے تین بچے ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی ہے۔ ان کے مطابق کل رات ہی کو تحصیل مٹہ کے علاقے کالاگئی میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیے گئے بم حملے کا نشانہ بنایا ہے جس میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا ہے۔ اسکے علاوہ صدر مقام مینگورہ کے رحیم آباد میں حکام کے مطابق ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کا مبینہ طور پر سرقلم کردیا گیا ہے۔ لاش کے ساتھ ملنے والے خط میں کہا گیا ہے کہ’ جاسوسی کا انجام یہی ہوگا۔، پینتیس سالہ اس شخص کا تعلق سیدو شریف سے بتایا جا رہا ہے ۔ دریں اثناء سوات میڈیا سنٹر کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ دُریشخلہ کے قریب سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں بقول ان کے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ اہلکار کے مطابق واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور مبینہ طالبان کے خلاف جوابی کارروائی کی ہے جس میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ تاہم طالبان ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔البتہ انہیں کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ سوات ہی میں کل بھی مختلف واقعات میں پیپلز پارٹی کے ایک رکن سمیت چار افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ | اسی بارے میں سوات، پی پی رکن سمیت چار قتل12 January, 2009 | پاکستان سوات، ’ٹارگٹ کلنگ‘ کا نیا سلسلہ06 January, 2009 | پاکستان سوات:پانچ حکومتی اہلکار قتل06 January, 2009 | پاکستان ’سوات: طالبان کی متوازی حکومت‘06 January, 2009 | پاکستان سوات سے لاشیں برآمد05 January, 2009 | پاکستان ’ٹارگٹ کلنگ‘، مزید لاشیں برآمد04 January, 2009 | پاکستان سوات میں مزید آٹھ افراد ہلاک03 January, 2009 | پاکستان سوات: رقاصہ سمیت4افراد ہلاک02 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||