عبدالحئی کاکڑ بی بی سی اردوڈاٹ کاز، اسلام آباد |  |
 | | | ان واقعات کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے |
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں نامعلوم افراد نے پیپلز پارٹی کے ایک رکن سمیت چار افراد کو قتل اور دو کو اغواء کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ایک سنیئر رکن بخت بلند کو پیر کی شام تحصیل کبل کے علاقے ہزارہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔حملے میں ان کا ایک ساتھی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات کے نواحی علاقے اوڈی گرامہ سے بھی پیر کی صبح دو لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کرقتل کردیا گیا ہے۔انکے بقول ہلاک ہونے والے دونوں افراد مقامی ہیں تاہم انکے قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ ادھر مینگوہ کے نواح سے نامعلوم افراد نے دو مقامی افراد کو اغواء کرکے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا گیا ہے۔ان تمام واقعات کی ذمہ داری ابھی تک کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے۔ سوات میں چند دنوں سے لاشیں ملنے اور لوگوں کو قتل کرنے کے واقعات میں کمی واقع ہوئی تھی اور یہ سلسلہ اب دوبارہ سے شروع ہوگیا ہے۔اس سے قبل تین ہفتوں تک مسلسل روزانہ مینگورہ اور باقی علاقوں سے لاشیں ملتی رہیں۔ |