سوات سے لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ دو مزید افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اس قسم کے واقعات میں تیس سے زائد افراد کو ہلاک کیا جاچکا ہے۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح صدر مقام مینگورہ کے مصروف علاقوں گرین اور سہراب خان چوکوں میں دو نامعلوم افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں جنہیں گولیاں ماری گئی ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشیں سیدو شریف ہپستال منتقل کرکے وہاں شناخت کےلیے رکھ دی ہے۔ گزشتہ روز بھی مینگورہ شہر اور تحصیل مٹہ سے دو سکیورٹی اہلکاروں سمیت پانچ افراد کی لاشیں ملی تھیں جن میں دو کے سرقلم کئے گئے تھے۔ سوات میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے سر قلم کر کے ان کی لاشیں دن دہاڑے چوکوں اور چوراہوں پر رکھنے اور لٹکانے کا سلسلہ گزشتہ دو ہفتوں سے جاری ہے جس میں مقامی ذرائع کے مطابق تیس سے زائد افراد کو مارا جاچکا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں گزشتہ دو ماہ کے دوران مجموعی طورپر ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ڈھائی سو سے زائد افراد کو ہلاک کیا گیا ہے۔ ادھر تحصیل مٹہ کے علاقے شکردرہ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے پندرہ دن کے آپریشن کے بعد پہلی بار کرفیو اٹھالیا گیا ہے۔ سوات میڈیا سنٹر کے ترجمان کے مطابق آپریشن کے بعد شکر درہ کو شدت پسندوں سے صاف کرکے وہاں حکومت کی عمل داری بحال کردی گئی ہے۔ | اسی بارے میں ’ٹارگٹ کلنگ‘، مزید لاشیں برآمد04 January, 2009 | پاکستان سوات میں مزید آٹھ افراد ہلاک03 January, 2009 | پاکستان باجوڑ، سوات تشدد چھ ہلاک01 January, 2009 | پاکستان بونیر حملہ، طالبان کا انتقام31 December, 2008 | پاکستان بونیر:ہلاکتیں 40، تحقیقات جاری29 December, 2008 | پاکستان بونیر: بم دھماکے میں تینتیس ہلاک28 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||