بونیر:ہلاکتیں 40، تحقیقات جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع بونیر میں حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایک انتخابی مرکز کے سامنے ہونے والے کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے جبکہ سات افراد زخمی ہیں۔ تھانہ ڈگر کے ایس ایچ او بہرمند خان نے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں زخمی ہونے والے مزید چھ افراد اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہسپتال میں دم توڑ گئے ہیں جس سے ہلاک ہونے افراد کی کل تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کی تحقیقات کےلیے ڈی ایس پی انوسٹیگیشن سردار حمید خان کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے جس نے تفتیش کا اغاز کر دیا ہے۔ اہلکار نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کا ملبہ ہٹانے کا کام بھی مکمل ہوگیا ہے جبکہ ملبے کے نیچے سے سات لاشیں نکالی گئیں جنہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد الیکشن کمشنر صوبہ سرحد نے شلبنڈئی اور امنور میں قائم گیارہ پولنگ سٹیشنوں پولنگ ملتوی کردی جبکہ ضلع بھر کے دیگر 256 پولنگ سٹیشنوں پر پولنگ گزشتہ روز ہی مکمل کرلی گئی تھی۔ یہ نشست عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبد المتین خان کے وفات کے بعد خالی ہوگئی تھی۔ |
اسی بارے میں بونیر: بم دھماکے میں تینتیس ہلاک28 December, 2008 | پاکستان حملے میں’دو قبائلی سردار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان بچا کھچا امن غارت ہونے کا دن 08 December, 2008 | پاکستان ’مردے کی بھی حرمت نہیں رہی‘16 December, 2008 | پاکستان طالبان مخالف لشکر سربراہ ہلاک14 December, 2008 | پاکستان نیٹو کنٹینر پر حملے کے ذمہ داری26 December, 2008 | پاکستان طالبات پر پابندی، طالبان کی لاتعلقی26 December, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||