طالبان مخالف لشکر سربراہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان مخالف لشکر کے سربراہ پیر سمیع اللہ عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں اپنے چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ ان کے تمام ساتھیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے منڈال ڈاگ میں گزشتہ تین دنوں سے طالبان مخالف لشکر کے سربراہ پیر سمیع اللہ کے حامیوں اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری تھا جس میں دونوں جانب سے بھاری ہتھیار استعمال کئے جا رہے تھے۔ ایک سرکاری اہلکار نے تصدیق کی کہ اتوار کی شام جھڑپوں کے دوران پیر سمیع اللہ چار ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ لشکر کے سربراہ کے تمام ساتھیوں نے طالبان کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ دریں اثناء سوات میں مقامی طالبان کے ترجمان حاجی مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ جھڑپوں کے دوران پیر سمیع اللہ کے ساٹھ سے زائد ساتھیوں کو یرغمال بنالیا گیا ہے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑائی کے دوران لشکر کے سربراہ سمیت ان کے بیس حامیوں کے گھروں کو نذر آتش کیا گیا ہے جبکہ پچاس کلاشنکوف، پندرہ بندوقیں اور آٹھ وائر لیس سیٹ بھی قبضہ میں لئےگئے ہیں۔ مسلم خان نے بتایا کہ طالبان نے پیر سمیع اللہ کے خلاف ہونے والے آپریشن کو شہاب ثاقب کا نام دیا تھا۔ واضح رہے کہ حکومت حامی پیر سمیع اللہ نے چند ماہ قبل طالبان کے گڑھ کہلانے والے علاقے مٹہ میں طالبان مخالف لشکر تشکیل دیا تھا۔ اس لشکر نے علاقے میں طالبان کے خلاف کچھ کاروائیاں بھی کی تھیں۔ | اسی بارے میں مزید اہلکار یرغمال: مقامی طالبان 13 July, 2008 | پاکستان مقامی طالبان سے مفاہمت کی حمایت22 April, 2008 | پاکستان مقامی طالبان کی حکومت کو دھمکی04 January, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان پاکستانی مہاجرین کے لیے نئے کیمپ12 October, 2008 | پاکستان دِیر: شریعت کے حق میں دھرنا10 October, 2008 | پاکستان سوات : تھانے پر خود کش حملہ16 October, 2008 | پاکستان سوات میں’ شہری‘ ہلاکتیں20 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||