BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 January, 2008, 12:09 GMT 17:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مقامی طالبان کی حکومت کو دھمکی
مقامی طالبان(فائل فوٹو)
تحریکِ طالبان پاکستان نامی تنظیم گزشتہ ماہ کے وسط میں قائم ہوئی تھی
پاکستان میں مقامی طالبان کی تنظیم نےحکومتِ پاکستان کو فوجی کارروائی بند نہ کرنے کی صورت میں پشاور سمیت متعدد شہروں میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔

تحریکِ طالبان پاکستان نامی تنظیم کے بندوبستی علاقے کے ترجمان غازی احمد نے پشاور میں صحافی رحیم اللہ یوسف زئی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تنظیم نے حکومت کو سات دن کی مہلت دی ہے کہ وہ اس دوران سوات، جنوبی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں جاری فوجی کارروائیاں بند کر دے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سمیت متعدد اضلاع میں جوابی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

یہ دھمکی گزشتہ روز پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں جیٹ طیاروں کی بمباری کے بعد سامنے آئی ہے۔

بمباری کا یہ واقعہ جمعرات تین جنوری کو دوپہر دو بجے کے قریب محسود قبائل کے علاقے میں پیش آیا تھا اور اس میں تین مشکوک مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔جن علاقوں میں بمباری کی گئی اس میں ایمرراغزائی؛ شک توئی اور سراروغہ شامل ہیں۔

یاد رہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان نامی تنظیم گزشتہ ماہ کے وسط میں پاکستان کے قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں مبینہ طور پر سرگرم طالبان کے مختلف گروپوں نے متحد ہو کر قائم کی تھی اور اس کی قیادت جنوبی وزیرستان میں طالبان کے سربراہ بیت اللہ محسود کو مقرر کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد