دِیر: شریعت کے حق میں دھرنا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے صوبہ سرحد میں ضلع دیر میں کالعدم تنظیم نفاذِ شریعت محمد کے سینکڑوں کارکنوں نے اپنے قائد مولانا صوفی محمدی کی سربراہی میں ملاکنڈ ڈویژن میں ’شریعت‘ کے نفاذ کے اپنے مطالبے کے حق میں دھرنا دیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق دھرنے کا اعلان مولانا صوفی محمد نے جمعہ کو ایک جلسہ عام کے دوران کیا جس میں تقریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی تھی۔ اپنے خطاب کے دوران مولانا صوفی محمد نے صوبہ سرحد کی حکومت کی جانب سے شریعہ ریگولیشن انیس سو ننانوے کے اعلان کردہ ترمیمی مسودے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک انہیں ملاکنڈ ڈویژن میں قرآن و سنت کی روشنی میں ’شریعت‘ نافذ کرنے کی ضمانت نہیں دی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ مولانا صوفی محمد نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے’شریعت‘ کے نفاذ کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ہمراہ سوات جائیں گے تاکہ وہاں پر سکیورٹی فورسز کے ساتھ برِ پیکار مبینہ عسکریت پسندوں سے ہتھیار ڈلوادیں۔ ان کے بقول اگر مبینہ عسکریت پسندوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا تو کالعدم تنظیم نفاذ شریعت محمدی کے کارکن ان کے خلاف اور حکومت کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ عوامی نیشل پارٹی اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سوات میں شورش سے نمٹنے کے لیےکالعدم تنظیم نفاذ شریعت محمدی کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو جیل سے رہا کردیا تھا مگر شریعہ ریگولیشن ایکٹ کے ترمیمی مسودے پر اختلافات کے بعد انہوں نے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ مبصرین کے بقول مولانا صوفی محمد کی ناراضگی اور احتجاجی تحریک کے آغاز سے مبینہ عسکریت پسندوں کے حوصلے بڑھ سکتے ہیں۔ سوات میں نائب ناظم اغوا، دو سکول نذر آتش ضلع سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفسر دلاور خان بنگش نے بی بی سی کو بتایا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی رات کو چار گاڑیوں میں سوار مسلح افراد نے صدر مقام مینگورہ کی نواح میں واقع سنگوٹہ کے علاقے سے نائب ناظم ملک صدیق احمد کو اپنی رہائش گاہ سے اغواء کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پولیس ان کی بازیابی کی کوششوں میں مصروف ہے۔ مغوی ملک صدیق احمد کا تعلق پاکستان مسلم لیگ (ق) سے ہے اور اس سے قبل ان کے ایک ہوٹل کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تحصیل کبل کے علاقے علی گرامہ میں لڑکیوں کے دو مزید سکولوں کو گزشتہ رات نذرِآتش کر دیا گیا ۔ طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے سکولوں کے جلانے کی ذمہ داری قبول کی البتہ نائب ناظم کی اغواء کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے ساتھیوں سے معلومات حاصل کرنے کے بعد ہی اس ضمن میں کچھ کہا جاسکتا ہے۔ |
اسی بارے میں سوات، بمباری میں ہلاکتوں کا خدشہ09 October, 2008 | پاکستان سوات: دو بڑے تعلیمی ادارے تباہ 07 October, 2008 | پاکستان مولانا صوفی محمد کو رہا کردیا گیا21 April, 2008 | پاکستان سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان سوات: پندرہ سو گیسٹرو سے متاثر04 October, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||