سوات : تھانے پر خود کش حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں طالبان نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو پولیس سٹیشن پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جبکہ دوسری طرف واقعے میں مرنے والے اہکاروں کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ سوات طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شب ان کے ایک ساتھی نے بارود سے بھری ایک گاڑی سے مینگورہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا ہے۔ ان کے بقول جب تک سوات میں فوجی کاروائی جاری رہتی ہے سکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک کو حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تباہ ہونے والی پولیس اسٹیشن کی عمارت کے ملبے سے ایک پولیس اہلکار کی لاش جمعرات کی صبح نکالی گئی ہے جس کے ساتھ ہی اس واقعے میں مرنے والے اہلکاروں کی تعداد چارہوگئی ہے۔ان کے بقول انتیس کے قریب اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں سیدو شریف ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مبینہ خودکش حملے سے قبل پولیس اسٹیشن پر نامعلوم مقام سے راکٹ داغے گئے تھے۔جائے وقوعہ پر پہنچنے والے مقامی صحافی شیرین زادہ نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے کی وجہ سے ڈیڑھ سو گز کے فاصلے پر واقع کئی عمارتوں کے شیشے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ انہوں نے دو درجن سے زائد گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچتہ ہوئے دیکھاہے۔ سوات میں گزشتہ سال شروع کی جانے والی فوجی کاروائی کا تقریباً ایک سال پورا ہونے والا ہے لیکن تشدد کے واقعات میں کمی کی بجائے روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ | اسی بارے میں سوات میں آپریشن کا ایک سال14 October, 2008 | پاکستان خود کش نہیں فدائی حملے: طالبان15 October, 2008 | پاکستان چار شدت پسند، دو شہری ہلاک14 October, 2008 | پاکستان سوات، بمباری میں ہلاکتوں کا خدشہ09 October, 2008 | پاکستان سوات سے در بدر، خوف کا سایہ ساتھ ساتھ03 October, 2008 | پاکستان سوات میں مزید دو سکول نذرِ آتش24 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||