باجوڑ، سوات تشدد چھ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی اور صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تشدد کے مختلف واقعات میں چھ شہری ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔ باجوڑ میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح ساڑھے گیارہ بجے صدر مقام خار سے تقریباً سات کلومیٹر دور واقع کوہ مور کی جانب سے سول کالونی خار پر تین میزائل داغے گئے۔ ان کے بقول ایک میزائل تحصیل خار کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے دفتر کے سامنے گرا جس میں تین عام شہری ہلاک جبکہ نو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو خار سول ہسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں پر ایک اہلکار کے بقول دو لاشیں اور آٹھ زخمی لائے گئے ہیں۔ زخمیوں میں دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ باجوڑ میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کی شدت میں کمی آنے کے بعد صدر مقام خار پر میزائل اور راکٹ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی نوعیت کے متعدد حملے کیے گئے تھے جس میں کئی افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر صوبہ سرحد کے شورش زدہ ضلع سوات میں بھی تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور تازہ واقعات میں نامعلوم افراد نےتین مقامی افراد کو قتل کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مقامی شخص کو گزشتہ رات صدر مقام مینگورہ کے وسط میں واقع گرین چوک میں نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر مارا ہے۔ ان کے مطابق لاش کے ساتھ ایک خط بھی ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ’غیر منکوحہ خواتین کو رکھنے والوں کا انجام یہی ہوگا،۔ اس کے علاوہ مینگورہ کے فیض آباد اور کس روڈ پر بھی دو مقامی افراد کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ابھی تک کسی نے بھی ان واقعات کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوات میں فوجی آپریشن غیر مؤثر ہوتا جارہا ہے جسکی وجہ سے صدر مقام مینگورہ میں جہاں پر سکیورٹی فورسز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے عام شہریوں کو قتل کرنے کے واقعات میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ | اسی بارے میں بونیر حملہ، طالبان کا انتقام31 December, 2008 | پاکستان بونیر:ہلاکتیں 40، تحقیقات جاری29 December, 2008 | پاکستان لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی25 December, 2008 | پاکستان ’اختلاف نہیں انتقامی کارروائی‘17 December, 2008 | پاکستان قبائلی علاقوں میں کشیدگی کے بارہ ماہ26 December, 2008 | پاکستان اسلام آباد میں مہاجرین کا مظاہرہ16 December, 2008 | پاکستان باجوڑ، ’گولہ باری میں چھ ہلاک‘20 November, 2008 | پاکستان حملے میں’دو قبائلی سردار ہلاک‘16 November, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||