BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 17 December, 2008, 17:23 GMT 22:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اختلاف نہیں انتقامی کارروائی‘

طالبان
طالبان کے ایک ترجمان کے مطابق یہ عمل طالبان کے خلاف لشکر تشکیل دینے پر کیا گیا ہے
کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے اس تاثر کو غلط قرار دیا ہے کہ سوات میں پیر سمیع اللہ کی لاش کو قبر سے نکال کر چوک میں لٹکانا مسلکی یا مذہبی اختلاف کی بنیاد پر کیا گیا۔

طالبان کے ایک ترجمان کے مطابق یہ عمل طالبان کے خلاف لشکر تشکیل دینے پر کیا گیا ہے۔

طالبان ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کو کسی نامعلوم مقام سے ٹیلی فون پر بتایا کہ سوات میں پیر سمیع اللہ کی لاش مسلکی اختلافات کی وجہ سے نہیں لٹکایا گیا بلکہ ان کے خلاف یہ ایک انتقامی کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر نے مقامی طالبان کے خلاف لشکر تشکیل دیکر حکومت کا ساتھ دیا اور عسکریت پسندوں کے مقابلے پر کھڑا ہوگیا تھا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ پیر سمیع اللہ کو قبر سے نکال اس کی لاش اس لیے لٹکائی گئی تاکہ آئندہ کوئی طالبان کے خلاف لشکر تشکیل دینے کی جرات نہ کرے اور جوکوئی ایسا کرے گا تو اس کا قبر بھی کسی کو نہیں ملے گا۔

مولوی عمر نے مزید بتایا کہ قبائلی علاقوں اور صوبہ سرحد میں حکومت کی طرف سے طالبان کے خلاف لوگوں کو اٹھانے کی پالیسی ناکام ہوگئی ہے کیونکہ عسکریت پسندوں نے مختلف علاقوں میں لشکرکے سربراہوں کو قتل کرکے ان کا خاتمہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باجوڑ، درہ آدم خیل، اورکزئی ایجنسی، مہمند اور سوات میں حکومت کی طرف سے بنائے لشکر ختم ہوگئے ہیں اور طالبان ان کے مقابلے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

دو دن قبل سوات میں عسکریت پسندوں نے طالبان مخالف لشکر کے سربراہ پیر سمیع اللہ کی لاش قبر سے نکال کر اسے چوک میں لٹکا دی اور بعد میں اسے نامعلوم جگہ پر دفنا دیا تھا۔

عراق میں ایک مقامی صحافی کی طرف سے امریکی صدر جارج بش پر جوتا پھینکنے کا خیرم مقدم کرتے ہوئے طالبان ترجمان نے کہا کہ وہ ’بہادر‘ صحافی کو خراج تحسین پیش کرنے کےلیے اس کا جوتا ایک کروڑ روپے میں لینے کےلیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صحافی نےامریکی صدر پر جوتا پھینک کر جرآت کا مظاہرہ کیا ہے اور اپنے قوم کی نمائندگی کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد