سوات: تین افراد کی لاشیں برآمد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے دو خواتین سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ دوسری طرف طالبان نے سوات میں حکومتی حامی پیر سمیع اللہ کے مکان اور حجرے کو نذر آتش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سنیچر کی رات صدر مقام مینگورہ کے علاقے گرین چوک میں دو نامعلوم خواتین کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ تھانہ مینگورہ کے ایک اہلکار انور نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر شناخت کےلیے سیدو شریف ہسپتال میں رکھ دی گئیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ دونوں خواتین کی عمریں چالیس سے بائیس سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں سوات میں مختلف واقعات میں مسلح افراد کی طرف سے تقریباً دس خواتین سمیت سولہ افراد کو نامعلوم وجوہات کی بنا پرقتل کیا گیا ہے۔ دریں اثناء سوات کے علاقے رحیم آباد سے بھی ایک نوجوان کی لاش ملی ہے جنہیں سر میں گولیاں ماری گئی ہیں۔ تھانہ رحیم آباد کے ایک اہلکار نے بتایا کہ لاش رحیم آباد کے مقبرے سے ملی ہے۔ نوجوان کی عمر تقریباً پچیس سال بتائی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق اس قتل کی وجہ بھی فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ دوسری طرف سوات میں مقامی طالبان نے دعوی کیا ہے کہ انہوں نے تحصیل مٹہ کے علاقے منڈل ڈاگ میں حکومتی حامی پیر سمیع اللہ کے مکان اور ججرے کو نذر آتش کیا ہے۔ طالبان ترجمان حاجی مسلم خان نے بتایا کہ حجرے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے جسے قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے حراست میں لیے جانے والے پیر سمیع اللہ گروپ کے ساٹھ افراد کے بارے میں فیصلہ آئندہ چند دنوں تک کر دیا جائےگا۔ مسلم خان نے مزید بتایا کہ بونیر میں طالبان جنگجوؤں کے خلاف حملہ کرنے میں ملوث خان صیب نامی شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خان صیب بونیر میں چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے میں ملوث تھے۔ واضح رہے کہ دو دن پہلے خان صیب نامی شخص کو مسلح طالبان کی طرف سے فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہپستال تیمرہ گرہ میں داخل کردیا گیا تھا تاہم دوسرے دن عسکریت پسندوں نے اسے ہسپتال کے اندر دوبارہ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ | اسی بارے میں سوات، گیس پلانٹ تباہ23 September, 2008 | پاکستان سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات، دھماکے میں تین بچے ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات میں چوروں کو کوڑوں کی سزا18 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||