امریکی جاسوسی کے الزام میں قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے نواحی علاقے میں ایک مقامی شخص کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کردیا گیا ہے۔ جنوبی وزیرستان سے موصول ہونےوالی اطلاعات کے مطابق بدھ کو جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا سے تین کلومیٹر دور مغرب کی جانب زیڑی نور میں مقامی لوگوں کو ایک لاش ملی ہے جس کے ساتھ پشتو زبان میں تحریر شدہ ایک خط بھی پڑا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مقتول امریکہ کے لیے جاسوسی کرتا تھا۔ خط میں خبر دار کیا گیا ہے کہ امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے والوں کا انجام یہی ہوگا۔ خط میں اس شخص کا نام اسماعیل خان بتایا جاتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا کہ اسماعیل خان کو چند دن پہلے نامعلوم نقاب پوشوں نے وانا کے قریب سے اغواء کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اسماعیل خان سکاؤٹس فورس میں ملازم تھا یاد رہے کہ گزشتہ پانچ سال کے دوران درجنوں افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جا چکا ہے۔ان وارداتوں کا الزام علاقے میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگایا جاتا ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: ’مشکوک‘ شخص کو گولی31 March, 2008 | پاکستان تئیس طالبان، چھ اہلکاروں کی رہائی16 May, 2008 | پاکستان سوات: ’معاہدے کی اہمیت نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسزکی تین لاشیں ملیں 12 April, 2008 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، تین ہلاک29 February, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان سےنقل مکانی جاری01 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||