BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 21 January, 2009, 08:59 GMT 13:59 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکولوں کی تباہی، سلسلہ جاری

ایک تباہ شدہ سکول(فائل فوٹو)
اس سے قبل ایک ہی رات میں پانچ سکولوں کو تباہ کر دیا گیا تھا

صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں تعلیم ادراوں کو تباہ کرنے کا سلسلہ جاری ہےاور گزشتہ شب نامعلوم افراد نے لڑکوں کے دو مزید سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سکولوں کے تباہ کرنے کے واقعات میں شدت آئی ہے اور اس دوران تباہ کیے جانے والے سکولوں کی تعداد نو تک پہنچ چکی ہے۔

سوات میں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے بدھ اور منگل کی درمیانی شب کو تحصیل مٹہ کے شیر پلم میں واقع لڑکوں کے ہائی سکولوں کو دھماکہ خیز مواد سے اڑاد دیا ہے۔

 سکولوں کے تباہ کرنے کے واقعات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدت آئی ہے کہ اس دوران نو سکولوں کو تباہ کیا گیا ہے جن میں چھ کو صدر مقام مینگورہ جہاں پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں تباہ کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کے بقول اٹھارہ کمروں پر مشتمل سکول مکمل طور پر زمن بوس ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ چہار باغ کے منگل تان میں بھی لڑکوں کے پرائمری سکول کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔

گزشتہ ایک سال تین ماہ سے جاری فوجی آپریشن اور شدت پسندوں کی کاروائیوں کے دوران سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو اٹھتر سکول متاثر ہوئے ہیں جن میں سے ایک سو چالیس کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے۔ ان میں سب سے زیادہ لڑکیوں کے تعلیمی ادارے شامل ہیں جن کی تعداد بانوے کے قریب بنتی ہے۔

تاہم سکولوں کے تباہ کرنے کے واقعات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شدت آئی ہے کہ اس دوران نو سکولوں کو تباہ کیا گیا ہے جن میں چھ کو صدر مقام مینگورہ جہاں پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سینکڑوں اہلکار تعینات ہیں تباہ کردیا گیا ہے۔

یہ واقعات ایسے وقت ہوئے ہیں جب گزشتہ روز ہی حکمران جماعت پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حکومت سے ان سکولوں کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سوات میں طالبان نے پہلے ہی پندرہ جنوری کے بعد لڑکیوں کے سکول جانے پر بھی پابندی کا اعلان کیا ہے۔

اسی بارے میں
سوات: تشدد جاری، تین ہلاک
18 January, 2009 | پاکستان
سکول بند، اسمبلی کی تشویش
16 January, 2009 | پاکستان
سوات تشدد میں پانچ ہلاک
16 January, 2009 | صفحۂ اول
سوات: طالبان کی ’معافی‘
16 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد