BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2009, 17:31 GMT 22:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ

سوات
سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح تحصیل مٹہ کے دُریش خیلہ کے مقام پر طالبان کے خلاف کارروائی کی
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو ہونے والی مختلف کارروائیوں میں چار کمانڈروں سمیت گیارہ طالبان کو ہلاک جبکہ نوکو زخمی کردیا گیا ہے۔

سوات میڈیا سینٹر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی صبح تحصیل مٹہ کے دُریش خیلہ کے مقام پر طالبان کے خلاف کارروائی کی جس میں سات طالبان ہلاک اور تین کو زخمی کردیا گیا۔ مقامی لوگوں نے بھی اس واقعے تصدیق کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے جمعرات کی سہ پہر تین بجے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے قمبر کے علاقے میں طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر شیلنگ کی ہے جس میں چار مقامی کمانڈروں کو ہلاک جبکہ چھ کو زخمی کردیا گیا ہے۔

جن کمانڈروں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ان کے نام ابو حمزہ، اسماعیل، عبدالرؤف اور قاری غفار بتائے گئے ہیں۔

تاہم اس سے قبل ایک اہلکار اور مقامی لوگوں نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ایک فیکٹری پر فائرنگ کی ہے جس میں ہلاک ہونے والے چاروں افراد عام شہری ہیں جبکہ آٹھ عام لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہسپتال کے ایک اہلکار نے بھی بی بی سی کو تصدیق کی تھی کہ ان کے پاس آٹھ عام لوگ طبی امداد کے لیے لائے گئے ہیں۔

ان تمام واقعات کے بارے میں طالبان کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

سوات میں جمعرات بہت زیادہ پر تشدد دن رہا۔اس سے قبل نامعلوم افراد نے تحصیل مٹہ، مدین اور کبل میں مجموعی طور پر پانچ افراد کو قتل کردیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی لاش کھمبے کے ساتھ لٹکائی گئی تھی اور خط میں کہا گیا تھا کہ لاش کل تک نہ اتاری جائے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو بھی مینگورہ کے نواح میں واقع قمبر میں لڑکیوں کے ایک سکول جبکہ رحیم آباد کے علاقے میں کمبل بنانے والی ایک فیکٹری کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی جس میں سکول کو جزوی نقصان پہنچا تھا جبکہ فیکٹری کے دفتری استعمال کے چار کمرے مکمل طور پر تباہ ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
فیکٹری پر شیلنگ، چار ہلاک
22 January, 2009 | پاکستان
سوات آپکے گھر میں
21 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد