خیبر ایجنسی، سات غیرملکی گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز نے ایک کاروائی کے دوران سات غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شدگان مبینہ طور پر نیٹو کے لیے رسد لے کر جانے والے قافلوں پر حملوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک رہائشی کے مکان سے ہوئیں۔گرفتار کیے جانے والوں میں چار عرب اور تین افغان باشندے شامل ہیں۔ خیبر ایجنسی سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق بدھ کو پشاور سے آٹھ کلو میٹر دور مغرب میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چند افراد کو گرفتار کیا۔ سرکاری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ گرفتار شدگان میں چار عرب باشندے جبکہ تین افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔ گرفتار ہونے والوں کو پشاور میں کسی نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جس وقت یہ کارروائی کی گئی تو علاقے کو دو سو سے زیادہ سکیورٹی اہلکاروں نے چاروں طرف سے بند کر رکھا تھا۔ مقامی افراد کے مطابق اسی دوران ایک کالے شیشوں والی گاڑی آئی جس سے دو امریکی ’کمانڈوز‘ اترے جو جدید اسلحے سے لیس تھے۔ تاہم سرکاری ذرائع نے کارروائی کے دوران امریکی کمانڈوز کی موجودگی کی تصدیق یا تردید سے گریز کیا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں کی اس کارروائی کے دوران فضا میں ایک امریکی جاسوس طیارہ بھی پرواز کرتا رہا۔ ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کو اطلاع ملی تھی کہ خیبر ایجنسی کے ایک مکان میں کچھ ایسے افراد موجود ہیں جو نیٹو کو رسد پہنچانے والے قافلوں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ |
اسی بارے میں جاسوسی کے الزام میں تین قتل05 January, 2009 | پاکستان مخلوط تعلیم پر پابندی: طالبان04 January, 2009 | پاکستان 2009: دو دنوں میں دوسرا ڈرون حملہ02 January, 2009 | پاکستان سال نو کا پہلا امریکی ڈرون حملہ01 January, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||