جاسوسی کے الزام میں تین قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں دو افغان شہری اور ایک پاکستانی کو مبینہ طور پر امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کر دیا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان سے موصول اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں کو پیر کی صبح تحصیل میرعلی کے علاقے نوراک میں ایک درخت کے ساتھ لٹکی ہوئی تین لاشیں ملی ہیں۔لاشوں کے پاس اردو میں لکھا گیا ایک خط بھی ملا ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ مقتولین امریکہ کے لیے جاسوسی کرتے تھے۔ خط میں بتایاگیا ہے کہ امریکی جاسوسوں کا قتل امریکی وزیر خارجہ کے لیے ایک تحفہ ہے۔ خط میں خبر دار کیا گیا ہے کہ’ امریکہ کے لیے جاسوسی کر نے والوں کا انجام یہی ہوگا‘۔ خط میں دو افغانیوں کے نام صدیق اللہ قاسم خان اور پاکستانی کا نام عزیزالرحمن بتایا گیا ہے افغان باشندوں کا تعلق افغانستان کے مشرقی صوبہ خوست سے بتایاگیا ہے جبکہ پاکستانی کا تعلق ضلع بنوں سے بتایا جاتا ہے۔ حکام کا کہنا ہے عزیزالرحمن میرانشاہ میں سی اینڈ ڈبلیو میں ٹھیکدار تھے جن کو ایک ہفتہ پہلے میرانشاہ سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کیا تھا۔ حکام کے مطابق خط میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شام سے پہلے اگر کسی نے لاشوں کو درختوں سے اتارنے کی کوشش کی تو اس کا بھی یہی انجام ہوگا۔مقامی لوگوں کے مطابق طالبان کی خوف سے لاشیں ابھی تک لٹکی ہوئی ہے اور لوگ دور دور صرف تماشے کے لیے کھڑے ہیں۔ دو ہفتے قبل بھی شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں دو افغانیوں کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔واقعہ کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ جنوبی اور شمالی وزیرستان میں گزشہ چھ سال کے دوران ایک سو سے زیادہ افراد کو جاسوسی کے الزام میں قتل کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری علاقہ میں سرگرم مبینہ شدت پسندوں پر لگائی جاتی رہی ہے۔ حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان دو سال پہلے ایک امن معاہدہ ہوا تھا لیکن اس کے باوجود شمالی وزیرستان میں ٹارگٹ کلنگ اور جاسوسی کے الزام میں لوگوں کے قتل کر نے کا سلسلہ جاری ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک: ’مشکوک‘ شخص کو گولی31 March, 2008 | پاکستان تئیس طالبان، چھ اہلکاروں کی رہائی16 May, 2008 | پاکستان سوات: ’معاہدے کی اہمیت نہیں‘22 May, 2008 | پاکستان سکیورٹی فورسزکی تین لاشیں ملیں 12 April, 2008 | پاکستان لکی مروت میں دھماکہ، تین ہلاک29 February, 2008 | پاکستان جنوبی وزیرستان سےنقل مکانی جاری01 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||