مخلوط تعلیم پر پابندی: طالبان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے پانچ جنوری تک لڑکوں اور لڑکیوں کے مخلوط تعلیمی ادارے بند کرنے کی مہلت دی ہے۔پمفلٹ میں نادرا آفس کو بھی خبردار کیا ہے کہ خواتین کے شناختی کارڈ بنانا فوری طور بند کیے جائیں۔ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ اور دوسری تحصیلوں میں حافظ گل بہادر گروپ کے مقامی طالبان نے ایک پمفلٹ تقسیم کیا ہے جس میں سرکاری اور نیم سرکاری ان تعلیمی اداروں کو دھمکی دی گئی ہے جن میں لڑکوں اور لڑکیوں کو مخلوط تعلیم دی جارہی ہے۔ پمفلٹ میں کہاگیا ہے کہ اگر پانچ جنوری تک مخلوط تعلیمی اداروں کو بند نہیں کیاگیا تو ان کے خلاف کارروائی شروع کردی جائے گی۔ پمفلٹ میں کہاگیا ہے کہ سرکاری امداد اور دیگر تعلیمی امور کے لیے خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی ہوگی اور خواتین کو تمام تحصیلوں میں نادرا کے دفاتر پر جانے سے بھی منع کردیا ہے۔ مقامی طالبان کی جانب سے خواتین کے شناختی کارڈ بنوانے پر پابندی کا اعلان ایک ایسے موقع پر کیاگیا ہے جب شمالی وزیرستان میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے لیے نادرہ کے دفاتر میں تقریباً دو سو خواتین نے شناختی کارڈ بنوانے کے لیے فارم جمع کیے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ہونے والے پمفلٹ کو شمالی وزیرستان کے تمام مساجد کے لاؤڈسپیکر پر پڑھ کر سنایا گیا ہے۔تاہم خط میں اس بات کا ذکر نہیں کیاگیا ہے کہ لڑکیوں کی الگ تعلیمی ادارے پر بھی پابندی ہوگی یا نہیں۔ پمفلٹ کے مطابق اس اعلان کے بعد تعلیم حاصل کرنے کے لیے یا شناختی کارڈ بنانے کے لیے کوئی بھی عورت سکول یا نادرا کی آفس گئی تو پکڑنے جانے کی صورت میں اس عورت اور اس کے اہل خانہ کو شرعی سزا دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ضلع بنوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ اتوار کو بنوں میرانشاہ روڈ پر ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں ایک راہ گیر ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے ۔زخمی کو بنوں سول ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ | اسی بارے میں مقامی طالبان نے لاش چوک میں لٹکا دی16 December, 2008 | پاکستان ’اختلاف نہیں انتقامی کارروائی‘17 December, 2008 | پاکستان ’فوج آپریشن کو مؤثر بنائے‘20 December, 2008 | پاکستان سوات اور بنوں میں ہلاکتیں21 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||