سوات اور بنوں میں ہلاکتیں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں حکام کا کہنا ہے سابقہ کونسلر اور ان کے بیٹے کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ادھر بنوں شہر پر بھی دو راکٹ فائر ہوئے ہیں جس میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوات سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح صدر مقام مینگورہ کے علاقے بابا چوک میں ایک سابقہ کونسلر فریدون اور ان کے بیٹے کریم اللہ کی لاشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔ تھانہ مینگورہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر مینگور ہسپتال میں رکھ دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہوسکی۔ دونوں لاشیں ان کے گھر کے نزدیک سڑک کے کنارے پھینک دی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے چوکیدار تھے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ شمالی وزیرستان سے متصل ایف ار کے علاقے سے کیا گیا جس میں دو راکٹ داغے گئے جو چھاؤنی کی حدود میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں توپخانے کا بھی استعمال کیاگیا۔ توپخانے کے استعمال اور راکٹ کے دھماکوں سے بنوں شہر لرز اٹھا اور علاقے میں زبردست خوف ہراس پھیل گیا۔ واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے سوات میں جاری فوجی آپریشن پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن کو مزید موثر بنانے کےساتھ ساتھ عام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائےکیونکہ موجودہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی بجا ئے عام لوگ زیادہ مارے جارہے ہیں۔ | اسی بارے میں سوات، گیس پلانٹ تباہ23 September, 2008 | پاکستان سوات، کار بم حملے میں نو ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات، دھماکے میں تین بچے ہلاک22 September, 2008 | پاکستان سوات میں چوروں کو کوڑوں کی سزا18 September, 2008 | پاکستان سوات مزید آٹھ پولیس اہلکار رہا18 September, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||