BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 January, 2009, 07:52 GMT 12:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک

سوات زخمی: فائل فوٹو
مقامی لوگوں کو شکایت ہے کہ کارروائیوں میں عام آبادی کو نقصان پہنچنے کا امکان زیادہ ہے
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مکانات پر مارٹر کےگولے لگنے سے خاتون سمیت چار افراد کے ہلاک جبکہ سکیورٹی فورسز کے ایک قافلے پر ہونے والے بم حملے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ منگل کو صدر مقام مینگورہ کے نواح میں منگلور کے علاقے میں بعض مکانات مارٹر گولوں کا نشانہ بنے ہیں جس میں خاتون سمیت چار افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ان کے مطابق مارٹر گولے سکیورٹی فورسز کی جانب سے داغے گئے ہیں جو اس علاقے میں مشتبہ طالبان کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ منگلور میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مکانات پر مارٹر کے گولے گرنے سے مجموعی طور پر سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ادھر تحصیل مٹہ میں کالج روڈ پر سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ ہوا ہے جس میں سوات میڈیا سینٹر کے مطابق کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے منگلور، چہارباغ اور سنگوٹہ میں مشتبہ طالبان کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں مگر مقامی لوگوں کو شکایت ہے کہ ان کارروائیوں میں اکثر اوقات عام آبادی کو نقصان پہنچنے کا امکان زیادہ ہے۔

سوات کے کوزہ، برہ بانڈہ، ننگولئی اور سنگوٹہ میں کرفیو بدستور برقرار ہے جہاں پر حکام نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھ کر گولی مار دی جائے گی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کرفیو کی وجہ سے نہ صرف مریضوں بلکہ کارروائیوں کے دوران زخمی ہونے والوں کو ہسپتال تک پہنچانے میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اسی بارے میں
سوات تشدد کی دلدل میں
19 January, 2009 | پاکستان
سوات: تشدد جاری، تین ہلاک
18 January, 2009 | پاکستان
سکول بند، اسمبلی کی تشویش
16 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد