طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مقامی طالبان نے صوبائی وزراء ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ناظمین، بزرگ سیاستدانوں اور سرکردہ شخصیات پر مشتمل پنتالیس 45 افراد کے ناموں کی ایک فہرست جاری کی ہے جنہیں طالبان کی ’شرعی عدالتوں‘میں پیش نہ ہونے پر نشانہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ان افراد میں پانچ سیاسی جماعتوں، قوم پرست حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی پارلمنٹرینز ، پیپلز پارٹی شیرپاؤ، مسلم لیگ (ق) اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے موجود اور سابق اراکین قوم و صوبائی اسمبلی کے نام شامل ہیں۔ طالبان ترجمان مسلم خان نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ فہرست مولانا فضل اللہ کی سربراہی میں ہونے والے شورٰی اجلاس کے احتتام کے بعد جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فہرست میں موجود افراد پر سوات میں جاری فوجی آپریشن اور طالبان کے خلاف کاروائیوں کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ انہیں افراد کے کہنے پر وادی میں فوج طلب کرکے آپریشن شروع کیا گیا اور شریعت کے نفاذ میں رکاوٹ ڈالی گئی۔ مسلم خان نے کہا کہ فہرست میں شامل افراد کو اپنی صفائی پیش کرنے کےلیے ’طالبان کی شرعی‘ عدالتوں میں پیش ہونا ہوگا بصورت دیگر انہیں نشانہ بنائے جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فہرست کے علاوہ سوات کے کسی اور اہلکار یا شہری کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا بلکہ جن لوگوں نے علاقہ چھوڑا ہوا ہے وہ اپنے گھروں کو واپس آسکتے ہیں۔ ادھر گزشتہ رات سوات کے علاقے رحیم آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے کمبل بنانے والی ایک سرکاری فیکٹری کو دھماکے میں تباہ کردیا ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے اتنے شدید تھے کہ اس سے فیکٹری کی عمارت مکمل طورپر زمین بوس ہوگئی ہے۔ چند دن قبل بھی مسلح افراد نے اسی فیکٹری کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس وقت عمارت کے چند کمروں کو جزوی طورپر نقصان پہنچا تھا۔ | اسی بارے میں سوات: تشدد جاری، تین ہلاک18 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر حملہ، پیر ہلاک17 January, 2009 | پاکستان سکول بند، اسمبلی کی تشویش16 January, 2009 | پاکستان سوات تشدد میں پانچ ہلاک16 January, 2009 | صفحۂ اول ’شاید دوبارہ سکول نہ آسکوں‘16 January, 2009 | Poll سوات: طالبان کی ’معافی‘16 January, 2009 | پاکستان لڑکیوں کے سکول بند ہوگئے تو کیا ہوا!16 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||