سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز نے زیادہ تر تعلیمی اداروں کا کنٹرول ایک ایسے وقت سنبھال لیا ہے جب طالبان نے دھمکی دی ہے کہ سکیورٹی فورسز کے زیر قبضہ تعلیمی اداروں کو نشانہ بناکر تباہ کیا جائےگا۔ ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا کہ فوج اور ایف سی کے جوانوں نے جمعہ کو سوات کے صدر مقام مینگورہ میں واقع لڑکوں اور لڑکیوں کے زیادہ تر تعلیمی اداروں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں شدت پسندی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر قابو پانے کے لیے یے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے جہانزیب کالج، گرلز کالج، گرلز ہائی سکول، گرلز ہائی سکول حاجی با با سمیت دیگر تعلیمی اداروں پر مبینہ طور پر قبضہ کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کا مطلب بظاہر طالبان کو دعوت دینا ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں کو تباہ کردیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں اُن تمام تعلیمی اداروں کو مبینہ خودکش حملوں یا دھماکہ خیز مواد سے اڑایا گیا ہے جہاں پر سکیورٹی اہلکار تعینات تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ جمعہ کو فضاء گھٹ چیک پوسٹ پر طالبان کی جانب سے جو خودکش حملہ ہوا تھا وہ مسلم پبلک سکول کی عمارت تھی جس پر قبضہ کرکے سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ میں تبدیل کردیا تھا۔ اس سے ایک ماہ قبل بھی سنگوٹہ پبلک سکول کے ہاسٹل پر خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں سکیورٹی فورسز تعینات تھے۔طالبان کے ترجمان مسلم خان نے کہا ہے کہ وہ ان تعلیمی اداروں کو تباہ کریں گے جہاں پر سکیورٹی فورسز کے اہلکار موجود ہوں۔ پندرہ جنوری کے بعد لڑکیوں کے تعلیم پر پابندی عائد کرنے کے طالبان کے فیصلے کی وجہ سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ عالمی برادری میں تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ دو دن قبل فرانس نے مینگورہ میں پانچ تعلیمی اداروں کی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان میں تعلیمی اداروں پر ہونے والے حملوں کے بعد کسی ملک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جلد ازجلد سکیورٹی فورسز کو سکولوں سے کہیں اور منتقل کردے تاکہ تعلیمی ادروں کو تباہی سے بچایا جائے۔ دوسری طرف سوات میں جمعہ کو ہونے والے خودکش حملے کے بعد سنیچر کو خوازہ خیلہ اور مینگورہ روڈ کوبند کردیا گیا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون ہلاک جبکہ تین افراد کو زخمی کردیا گیاہے۔ | اسی بارے میں سوات: تشدد جاری، تین ہلاک18 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر حملہ، پیر ہلاک17 January, 2009 | پاکستان سکول بند، اسمبلی کی تشویش16 January, 2009 | پاکستان سوات تشدد میں پانچ ہلاک16 January, 2009 | صفحۂ اول ’شاید دوبارہ سکول نہ آسکوں‘16 January, 2009 | Poll سوات: طالبان کی ’معافی‘16 January, 2009 | پاکستان لڑکیوں کے سکول بند ہوگئے تو کیا ہوا!16 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||