سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے شہر سوات اور دیگر علاقوں میں تعلیمی اداروں کی تباہی کے خلاف آج کوئٹہ میں پشتون سٹوڈنٹس آرگنائزیشن نےاحتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور بین الاقوامی تنظیموں اور دیگر ممالک سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے پی ایس او کے طلباء نے حکومت اور جاسوسی اداروں کے خلاف سخت نعرہ بازی کی ہے۔ ان نعروں میں کہا گیا کہ سوات میں تعلیمی اداروں کی تباہی جاسوسی اداروں کی ذمہ داری ہے اور دہشت گردی اور انتہا پسندی مردہ باد۔ پی ایس او کے رہنما احمد جان نے کہا ہے کہ ’تعلیمی اداروں کو جلانے اور دھماکوں سے اڑانے کے واقعات جاسوسی اداروں اور آمرانہ قوتوں کی مرضی سے ہو رہا ہے‘ اور دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر ممالک ان واقعات کا نوٹس لیں تاکہ طلبا اور طالبات اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔ انہوں نے مسلح تنظیمیوں سے مذاکرات کے عمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تنظیموں اور افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں ملک سے باہر نکال کر ملک میں امن قائم کیا جائے۔ اس مظاہرے سے دیگر طلباء قائدین نے بھی خطاب کیا اور حکومتی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس وقت بمباری اور حملے بےگناہ افراد پر کیے جا رہے ہیں جبکہ مسلح افراد محفوظ ہیں اور کھل عام کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یاد رہے صوبہ سرحد کے شہر سوات اور دیگر علاقوں میں ڈیڑھ سو سے زیادہ سکولوں اور تعلیمی اداروں کو بم دھماکوں سے تباہ کیا گیا ہے اور آگ لگا کر جلایا گیا ہے جس سے ان علاقوں میں تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں ختم ہو گئی ہیں۔ ان مسلح کارروائیوں کے خلاف بلوچستان کے تعلیمی حلقوں میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ ریلی شہر کے مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی سائنس کالج پہنچی اور پھر پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے دفتر کی طرف روانہ ہو گئی۔ مظاہرین نے بینر اور قطبے اٹھا رکھے تھے۔ | اسی بارے میں سوات، حکومت کا اپنے آپ سے مطالبہ20 January, 2009 | پاکستان سوات: تشدد جاری، تین ہلاک18 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر حملہ، پیر ہلاک17 January, 2009 | پاکستان سکول بند، اسمبلی کی تشویش16 January, 2009 | پاکستان سوات تشدد میں پانچ ہلاک16 January, 2009 | صفحۂ اول ’شاید دوبارہ سکول نہ آسکوں‘16 January, 2009 | Poll سوات: طالبان کی ’معافی‘16 January, 2009 | پاکستان لڑکیوں کے سکول بند ہوگئے تو کیا ہوا!16 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||