سوات:تین خواتین ہلاک،تین مرد اغوا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات سے اطلاعات ہیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر تین خواتین کو ہلاک جبکہ تین افراد کو اغوا کرلیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کی صبح تحصیل مٹہ کے علاقے ڈاگئی میں پیش آیا ہے۔ ان کے بقول بعض نامعلوم مسلح افراد ایک گھر میں گھس گئے اورانہوں نے وہاں پر موجود تین خواتین کو گولیاں مار کر قتل کردیا جبکہ اسی گھر کے تین مردوں کو اپنے ساتھ لےگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ اس گھر کو کس نےاور کیوں نشانہ بنایا۔ طالبان کے ترجمان مسلم خان نے بھی اس واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری طرف جمعرات ہی کی صبح مینگورہ کے نواح میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر سڑک کے کنار ے نصب ریموٹ کنٹرول بم کا حملہ ہوا ہے جس میں راشن کی ایک گاڑی کو نقصان پہنچا ہے۔ سرکاری طور بھی اس واقعے کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ طالبان ترجمان مسلم خان نے بھی ا سکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ اسکے علاوہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مینگورہ بازار میں سکیورٹی فورسز کی ہوائی فائرنگ میں تین عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ بدھ کو بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے طالبان کے مشتبہ ٹھکانوں پر ہونے والی گولہ باری میں چار شہری ہلاک ہوگئے تھے۔جبکہ طالبان نے اے این پی کے بزرگ رہنماء افضل خان لالا کے بھانجے کے مکان کو نذرِ آتش کیا تھا۔ سوات کے ان علاقوں سے نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جو جنگ کی لپیٹ میں ہیں۔ سوات کے ضلعی رابط آفسر شوکت یوسفزئی نے بی بی سی کو بتایا کہ گزشتہ چند دنوں کے دوران چالیس ہزار سے زائد لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ چھبیس جنوری سے فوجی آپریشن راہ حق کے تیسرے مرحلے کے دوران سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں نوے کے قریب شہری ہلا ک ہوئے ہیں جبکہ اس دوران حکام نے چالیس کے قریب طالبان کوہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ22 January, 2009 | پاکستان ’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘23 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے24 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست25 January, 2009 | پاکستان ’نظامِ عدل آرڈیننس میں ترامیم‘26 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک27 January, 2009 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||