سوات: تیس ہزار افراد بے گھر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں غیر سرکاری امدادی اداروں کے مطابق گزشتہ کئی دنوں کی فوجی کارروائی کے دوران تقریباً تیس ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف سکیورٹی فورسز اور مسلح طالبان کے درمیان جاری جھڑپوں میں منگل کو مزید دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوات میں بے گھر افراد کی مدد میں مصروف ایک غیر سرکاری تنظیم خپل کور کے ایک اہلکار محمد علی نے بی بی سی کو بتایا کہ جنگ زدہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق صرف چند دنوں کے دوران تیس ہزار کے لگ بھگ افراد نے اُن علاقوں سے نقل مکانی کی ہے جو جنگ کی لپیٹ میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ آٹھ ہزار کے قریب لوگ صدر مقام مینگورہ میں داخل ہو رہے ہیں اور اُن میں زیادہ تر افراد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ہاں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ پیر کو بھی سکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں مزید دس شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اُن کے مطابق انہیں آج صبح تحصیل کبل کے دو مختلف مقامات سے پانچ شہریوں کی لاشیں ملی ہیں۔ اُن کے بقول مرنے والے افراد بظاہر سکیورٹی فورسز کی گولہ باری کا نشانہ بنے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل کبل میں بھی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم سرکاری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ اسکے علاوہ سیدو شریف، فضاء گھٹ اور مینگورہ میں تین مختلف واقعات میں تین افراد کو نامعلوم فراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے۔ دوسری طرف نامعلوم افراد نے علی گرامہ کے علاقے سے ایک کونسلر اقبال سمیت ان کے چار ساتھیوں کو اغواء کیا ہے۔ اس کے علاوہ نامعلوم مسلح افراد نے عوامی نینشل پارٹی سے تعلق رکھنے والے کالا کلی کے یونین کونسل کے ناظم جعفر خان کے مکان کو نذرِ آتش کیا ہے۔ حکام کے مطابق پیر کو بھی سکیورٹی فورسز نے علی گرامہ کالا کلئی ، ڈھیرئی اور دیگر علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی ہے۔ |
اسی بارے میں طالبان کمانڈروں کی ہلاکت کا دعویٰ22 January, 2009 | پاکستان ’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘23 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے24 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست25 January, 2009 | پاکستان ’نظامِ عدل آرڈیننس میں ترامیم کی کوشش‘26 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک27 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||