چار باغ پر مکمل کنٹرول کا دعوٰی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں سکیورٹی فورسز نے چار باغ کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ سوات میڈیا سنٹر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور مقامی طالبان کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں نے چارباغ میں مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔لیکن تحصیل مٹہ اور تحصیل کبل کے علاقے میں واقع شدت پسندوں کے ٹھکانوں پرگن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کا سلسلہ جاری ہے۔دوسری طرف ڈھیرئی پر سکیورٹی فورسز نے مارٹر کےگولے بھی داغے ہیں جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے علی گرام اور تخت بند میں کرفیو کے سبب غذائی اجناس اور ادویات کی قلت ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کو انتہائی مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ پانچ دنوں کے دوران فوجی کارروائیوں میں شدت آنے کے بعد مکانات پر گولے گرنے کے نتیجے میں اب تک اسّی کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم سرکاری طور پر ان واقعات کی تصدیق یا تردید کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ سوات کے مقامی صحافیوں نے بی بی سی کو بتایاکہ سوات کے مختلف علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی سلسلہ بدستور جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ سینکڑوں لوگ پیدل محفوظ مقامات کی طرف جارہے ہیں اور بعض لوگ ہلاک ہونے والوں کو دفنانے میں مصروف ہیں۔ دو دن قبل وزارت داخلہ کے مشیر رحمان ملک نے کہا تھا کہ سوات میں گزشتہ ایک سال تین ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران تقریباً بارہ سو شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ سوات میں دو ہفتوں سے صدر مقام مینگورہ کے علاوہ زیادہ تر علاقوں میں کرفیو نافذ ہے جبکہ مینگورہ کو بالائی سوات سے ملانے والی دونوں شاہراہوں کو چار دنوں سے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ادھر پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وانا سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور مغرب کی جانب تحصیل برمل کے علاقے خمرنگ میں سڑک کے کنارہ ایک بارودی سرنگ کا دھماکہ اس وقت ہوا جب سندھ رجمنٹ کے کچہ اہلکار گشت پر تھے جس کے نتیجہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے جنہیں وانا سکاؤٹس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں سوات:آپریشن میں درجنوں ہلاک 01 February, 2009 | پاکستان سوات: مارٹرگولے سے چار ہلاک27 January, 2009 | پاکستان بہشتِ مرحوم کی یاد میں27 January, 2009 | پاکستان ’نظامِ عدل آرڈیننس میں ترامیم کی کوشش‘26 January, 2009 | پاکستان طالبان کومطلوبہ افراد کی فہرست25 January, 2009 | پاکستان سوات:سکولوں پر سکیورٹی فورسز24 January, 2009 | پاکستان سکولوں پرحملوں کےخلاف مظاہرے24 January, 2009 | پاکستان ’روز وہی لاشوں کا کاروبار‘23 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||