BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 19 September, 2008, 17:53 GMT 22:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ڈاکٹر عافیہ: ’خالد شیخ سے کوئی تعلق نہیں‘

مظاہرہ
ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے حق میں ملک بھر میں مظاہرے ہوئے ہیں

امریکہ میں قید پاکستانی شہری ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی والدہ نے کہا ہے کہ ان کی بیٹی اور ان کے خاندان کا القاعدہ کے رہنما خالد شیخ محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

’رشتے داری تو ایک طرف میں نے تو کبھی خالد شیخ محمد کو دیکھا بھی نہیں ہے، یہ بات اڑائی گئی ہے۔‘

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے بیٹے محمد احمد کے اپنی خالہ فوزیہ صدیقی کے ہمراہ کراچی پہنچنے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بے گناہ ہے اور اس پر لگائے گئے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں ہونے کے ناطے اپنی بیٹی کی حالت دیکھ کر انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ
ڈاکٹر عافیہ امریکی حراست میں بہت بیمار ہیں

فوزیہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی حراست جنیوا کنوینشن کی خلاف ورزی ہے اور اگر حکومت سنجیدگی سے کوششیں کرے تو انہیں ایک دن میں وطن واپس لاسکتی ہے۔

’ہم جانتے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ میں انصاف نہیں ملے گا انہیں پاکستان لایا جائے۔‘

انہوں نے کہا کہ عافیہ صدیقی دہشتگرد نہیں بلکہ دہشتگردی کا شکار ہوئی ہیں۔

انہوں نے امریکی حراست میں اپنی بہن کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عافیہ کے زخموں میں پیپ پڑی گئی ہے اور ان کا علاج بھی نہیں کرایا جا رہا ہے جبکہ ان کے بقول خاندان کے کسی فرد کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر فوزیہ نے ان خبروں کی تردید کی کہ احمد ڈاکٹر عافیہ کا لے پالک بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انہیں یقین دلایا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کے دو دیگر بچوں کی بھی جلد ہی بازیاب کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ نے اپنے سابقہ شوہر ڈاکٹر محمد امجد خان سے سن 2002ء میں علحیدگی اختیار کرلی تھی اس وقت ان کے گھر تیسرے بچے کی پیدائش ہونے والی تھی۔ بعد میں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے خالد شیخ محمد کے ایک بھتیجے علی عبدالعزیز سے شادی کرلی تھی جس کی خالد شیخ محمد کی فیملی نے تصدیق کی تھی۔

خالد شیخ محمد کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا تھا ان پر الزام ہے کہ انہوں نے گیارہ ستمبر کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی۔ وہ اس وقت گوانتاناموبے جیل میں قید ہیں۔

قیدی نمبر650
’ڈاکٹر عافیہ بگرام بیس میں قید ہیں‘
ڈاکٹر عافیہامریکی جج حیران
’عافیہ کےگولی کے زخم کا نرس سے علاج‘
ڈاکٹر عافیہحکم کی تعمیل
ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا جیل میں طبی معائنہ
ڈاکٹر عافیہ کے حمایتیعافیہ کا احتجاج
ڈاکٹر عافیہ پھرعدالت میں نہیں آئیں
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد