بگٹی:دوسری برسی، پانچ ہلاکتیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیر کو تربت میں نواب اکبر بگٹی کی دوسری برسی کے موقع پر جلسے کے لیے جمع ہونے والے لوگوں کے جلوس پر فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے مبینہ فائرنگ کی جس میں کم سے کم ایک نوجوان ہلاک اور ایک صحافی سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اس واقعہ کے بعد مچھ شہر میں ستائیس راکٹ داغے گئے ہیں جس سے تین جیل وارڈن اور بچہ ہلاک ہوئے ہیں۔ قوم پرست جماعتوں نے برسی کے حوالے سے کل یعنی منگل کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی اپیل کی ہے۔ تربت سے آمدہ اطلاعات کے مطابق تربت کالج سے ایک ریلی جلسہ گاہ کی طرف جا رہی تھی کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے جلوس پر اچانک مبینہ فائرنگ کی ہے جس میں بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رکن ہلاک اور ایک صحافی ارشاد حسین سمت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی صحافی ارشاد حسین نے ہسپتال بات کرتے ہوئے بتایا کہ جلوس پرامن طور پر جا رہا تھا کہ اچانک ایف سی کے اہلکاروں نے سامنے سامنے فائرنگ کر دی۔ کوئی ہوائی فائرنگ نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا انہوں نے خود دیکھا کے فائرنگ سے کئی افراد زمین پرگرے جن میں وہ خود بھی شامل تھے۔ انہیں ٹانگ پر گولی لگی ہے۔ اس بارے میں تربت کے پولیس افسر اور ضلعی رابطہ افسر سے رابطے کی بارہا کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔ اس واقعہ سے پہلے تربت سے بلوچ نیشنل فرنٹ کے رہنماؤں ثنا سنگت بلوچ اور صادق رئیسانی ایڈووکیٹ نے بتایا تھا کہ فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے جلسہ گاہ میں سٹیج اکھاڑ دیا اور بینرز اور قائدین کی تصویریں پھاڑ ڈالیں جبکہ جلسہ گاہ کو کافی دیر تک گھیرے میں لیے رکھا۔ ثنا سنگت بلوچ نے کہا کہ ایف سی کے اہلکاروں نے لاٹھی چارج بھی کیا تھا۔ تربت میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد مچھ شہر میں نامعلوم افراد نے دو درجن سے زیادہ راکٹ داغے جو شہر کے مختلف مقامات پر جن میں فرنٹئر کورکا کیمپ، سنٹرل جیل، پولیس تھانہ اور شہر میں گرے۔ پولیس کے مطابق اس راکٹ باری میں تین جیل وارڈنز اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے۔ |
اسی بارے میں بگٹی برسی: یوم سیاہ، ہڑتال کی اپیل25 August, 2007 | پاکستان سوئی دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی12 August, 2007 | پاکستان رازق بگٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک27 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||