’فوج کے مظالم نے نواب صاحب کو امر کردیا‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب اکبر بگٹی کی موت کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا ہے مگر کراچی میں موجود بلوچوں کے جذبات آج بھی برانگیختہ ہیں۔ لیاری میں پیدا ہونے والےاکتالیس سالہ شکیب بلوچ کا کہنا ہے کہ دیگر قبائل کے سرداروں کی طرح نواب اکبر بگٹی ایک قبیلے کے سردار کی حیثیت رکھتے تھے مگر نیم فوجی حکومت کے ظالمانہ اقدامات کی وجہ سے آج ہر بلوچ کی نظر میں اُن کی عزت بڑھ گئی ہے اور لوگ اُنہیں بلوچ قوم کا ہیرو قرار دے رہے ہیں۔ شکیب بلوچ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے بلوچ برادری کے احساسِ محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کبھی کسی پنجاب یا سندھ کے وڈیرے اور سرحد کے خان کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا گیا جیسا بلوچ سردار کو باغی قرار دے کر کیا گیا ہے۔ بلوچ اتحاد کانفرنس کے رہنما وحید شاد کا کہنا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کا قتل اتنا ہی عظیم سانحہ تھا جتنا اُنیس سو ساٹھ میں نواب نوروز کا قتل تھا اور پاکستان کی فوج کے مظالم نے نواب صاحب کو امر کردیا ہے۔ وحید شاد کا کہنا ہے کہ ایجنسیوں نے یہ پروپیگنڈا کیا کہ بلوچستان کے بلوچ اور ملک کے دیگر حصوں کے بلوچوں کی سوچ میں فرق ہے مگر حکمرانوں کے خلاف نفرت ہمارے دل میں بھی اُتنی ہی ہے جتنی ڈیرہ بگٹی کا کوئی بلوچ محسوس کرتا ہوگا۔ بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے سینئر رکن اللہ بخش بلوچ کہتے ہیں کہ اب بلوچوں کے لیے صرف ایک ہی راستہ رہ گیا ہے اور وہ ہے پاکستانی حکومتوں اور فوج کے تسلط سے آزادی کا راستہ۔ اللہ بخش بلوچ کا کہنا ہے کہ پانچ فوجی آپریشنوں کے بعد بھی حکومت بلوچوں کو کچلنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے اور یہ سب صرف اور صرف بلوچستان کے وسائل پر قبضہ کرنے کے ہتھکنڈے ہیں۔ |
اسی بارے میں بگٹی برسی: یوم سیاہ، ہڑتال کی اپیل25 August, 2007 | پاکستان سوئی دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی12 August, 2007 | پاکستان رازق بگٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک27 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||