بگٹی:دوسری برسی، آٹھ ہلاکتیں؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بلوچستان کے شہر مچھ میں راکٹوں سے تین بچوں سمیت کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ تربت میں بلوچ نیشنل فرنٹ کی ریلی پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ہوا ہے۔ یہ ریلی نواب اکبر بگٹی کے دوسری برسی کے حوالے سے نکالی گئی تھی۔ نامعلوم افراد نے دو درجن سے زیادہ راکٹ داغے ہیں جو ایف سی کیمپ سنٹرل جیل اور پولیس تھانے کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر گرے ہیں۔ تربت میں حالات کشیدہ بتائے گئے ہیں۔ مچھ کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس گلزار حسین شاہ نے بتایا ہے کہ یہ راکٹ نامعلوم مقام سے داغے گئے ہیں جو شہر کے مختلف مقامات پر گرے ہیں۔ شہر میں بجلی کی ترسیل معطل ہے اور بیشتر لوگ زخمیوں کو کوئٹہ لے گئے ہیں۔ مچھ کوئٹہ سے کوئی ساٹھ کلومٹر دور واقع ہے۔ مچھ سے پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ راکٹ باری کا سلسلہ سات بجکر چالیس منٹ پر شروع ہوا اور ساڑھے آٹھ بجے تک جاری رہا۔ ہلاک ہونے والوں میں جیل وارڈ کے تین اہلکار شامل ہیں۔ مچھ میں دھماکے تربت میں بلوچ نیشنل فرنٹ کی ریلی پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ کے بعد ہوئے ہیں جبکہ کوئٹہ کے سٹی پولیس تھانے کے قریب نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا، جس سے دو افراد زخمی ہوئے ہیں اور سریاب روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے لیکن اس سے کسی قسم کے کوئی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ادھر اپنے آپ کو کالعدم تنظیم بلوچ رپبلکن آرمی کا ترجمان ظاہر کرنے والے سرباز بلوچ نامی شخص نے نامعلوم مقام سے ٹیلیفون پر بتایا ہے کہ انہوں ڈیرہ بگٹی میں پیر کوہ کے مقام پر فرنٹیئر کور کی چوکی پر حملہ کیا ہے جبکہ سنگسیلہ میں ان کی جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں فورسز کا جانی نقصان ہوا ہے لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ ادھر تربت میں حالات کشیدہ ہیں جہاں بلوچ نیشنل فرنٹ کی ریلی پر ایف سی کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان ہلاک ایک صحافی ارشاد حسین سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔ |
اسی بارے میں بگٹی برسی: یوم سیاہ، ہڑتال کی اپیل25 August, 2007 | پاکستان سوئی دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی12 August, 2007 | پاکستان رازق بگٹی قاتلانہ حملے میں ہلاک27 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||