صدارت:اے این پی زرداری کی حامی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے صدراتی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان اتوار کو پشاور میں پارٹی کے مرکزی دفتر باچا خان مرکز سے اے این پی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق اکثریتی پارٹی ہونے کے ناطے پاکستان پیپلز پارٹی کو صدارتی امیدوار چننے کا حق حاصل ہے جبکہ آصف علی زرداری کا تعلق بھی ایک چھوٹے صوبے سندھ سے ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی امن، وفاقی جمہوری نظام، عدلیہ، میڈیا کی آزادی اور صوبائی خودمختاری کے مشترکہ پروگرام کی بنیاد پر آصف علی زرداری کو اتحاد کا امیدوار سمجھتی ہے اور چھ سمتبر کو ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد آصف زرداری ملک کے سیاسی نظام سے آمریت کے باقیات کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ اے این پی ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کے لیے جمہوری قوتوں کے درمیان تعاون کو بہت اچھا سمجھتی ہے اور عوام کی نمائندہ جمہوری جماعتیں سیاسی بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم سے کم پروگرام پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری کی طرف سے صدارتی انتخاب لڑنے کے اعلان کے بعد عوامی نیشنل پارٹی حکمران اتحاد کی پہلی جماعت ہے جس نے زرداری کی حمایت کا باضابطہ اعلان کیا ہے جبکہ اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کی جانب سے آصف زرداری کی عہدۂ صدارت کے لیے نامزدگی سے قبل ہی اعلان سے قبل ہی ان کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔ |
اسی بارے میں معاہدے حدیث یا قرآن نہیں: زرداری23 August, 2008 | پاکستان ججوں کی بحالی پیر تک کریں: نواز23 August, 2008 | پاکستان آصف زرداری صدر بننے پر رضامند23 August, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی کی مشروط حمایت23 August, 2008 | پاکستان صدر کا انتخاب چھ ستمبر کو22 August, 2008 | پاکستان ’صدارت سندھ کا حق ہے‘22 August, 2008 | پاکستان زرداری: صدارت کےلیے نامزدگی22 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||