BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 August, 2008, 15:35 GMT 20:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ججوں کی بحالی پیر تک کریں: نواز

نواز شریف سنیچر کو پریس کانفرنس کے دوران
مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف نے صدارتی انتخاب کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد ججوں کی بحالی کی ڈیڈلائن تبدیل کردی ہے اور یہ مطالبہ کیا ہے کہ معزول ججوں کو سوموار تک بحال کیا جائے۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سینچر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سینیٹ میں قائدِ ایوان رضا ربانی، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزراء سید خورشید شاہ اور شیری رحمان نے میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے جمعہ کو اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے اسفندیار ولی خان، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمٰن اور قبائلی علاقوں کے اراکین اسمبلی کے نمائندہ منیر اورکزئی کے درمیان مذاکرات کے بعد اخباری کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ججوں کی بحالی کے لیے قرارداد سوموار کے اجلاس میں ایوان میں پیش کر دی جانی چاہیے جس پر دو دن کی بحث کے بعد اسے بدھ کو منظور کر لیا جائے۔

تاہم سینچر کو لاہور میں نواز شریف نے کہا کہ اب جج بدھ کے بجائے سوموار کو بحال کیے جائیں کیونکہ جس وقت پریس کانفرنس میں بدھ تک کی ڈیڈلائن دی گئی تھی اس وقت شیڈول نہیں آیا تھا۔ ان کے بقول کل تک انہیں یہ بھی علم نہیں تھا کہ اعلانِ اسلام آباد سے ہٹ کر کوئی بات کی جائے گی۔

نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے صدارتی انتخاب کے بارے میں آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے کے لیے اپنی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جو سوموار کو اسلام آباد میں ہوگا۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کے خیال میں صدارتی الیکشن کا شیڈول جلدی آیا ہے اور وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ انتخابی شیڈول کا اعلان اتنا جلدی کر دیا جائے گا۔

انہوں نے اعلانِ اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ اگر سترہویں ترمیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو صدارت پی پی پی کا استحقاق ہے لیکن اگر سترہویں ترمیم کا خاتمہ نہیں ہوتا تو ملک کا صدر ایسا شحض ہونا چاہیے جو پورے ملک کی نمائندگی کر سکتا ہو اور غیرجانبدار ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو خود صدارت کے امیدوار ہیں اور نہ ہی ان کی جماعت کا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا، باوجود اس کے کہ صدارت ان کی جماعت کا بھی حق ہے۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ اگر صدر پیپلز پارٹی سے ہوتا ہے اور آصف زرداری کے پاس سترہویں کا اختیار ہوتا ہے تو انہیں اس سے کوئی خوف نہیں ہے۔ان کے بقول اصول کے تحت اسمبلی کی تحلیل کا اختیار انیس تہتر کے آئین کے تحت وزیر اعظم کے پاس ہونا چاہیئے۔

ان کے بقول انہیں اقتدار نہیں بلکہ اقدار کا شوق ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دل سے چاہتے ہیں کہ یہ اتحاد قائم رہے کیونکہ یہ پاکستان کے مستقبل کے لیے اچھا ہے لیکن یہ احساس یکطرفہ نہیں ہونا چاہیئے۔

اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے سلسلے میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پی پی پی سنیچر رات تک انہیں بتا دے گی کہ جج بحال ہو رہے ہیں یا نہیں۔ ان کے بقول سوموار کو جج کی بحالی کی قرارداد اسمبلی میں پیش کی جائے اور یہ قرارداد دس منٹوں میں منظور کی جاسکتی ہے تاہم اس پر تمام دن بحث ہونے کے بعد شام کو قرار داد منظور کیا جائے اور بعدازں رات ججوں کو بحال کردیا جائے۔

اس موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کی دوپہر کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ان کی ملاقات کا مقصد اتحادی جماعت کو پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیے گئے اس فیصلہ سے آگاہ کرنا تھا جس میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس خواجہ شریف’آمر کو سزا دیں‘
’فوج کا غیر جانبدارانہ کردار خوش آئند‘
پرویز مشرفصدر کاخطاب
آخری خطاب میں مشرف نے کیا نہیں کہا
افتخار’زرداری کے فرشتے‘
ججوں کی بحالی، تین روز میں ممکنہ ’سرپرائز‘
دہشتگردی کل اور آج
پہلے مشرف اور اب انکی پالیسیوں کا تسلسل؟
آصف زرداری’صدر آصف زرداری‘
صدرات کے لیے آصف زرداری کا بھی نام سامنے
پاکستانی وکلاء (فائل فوٹو)ججوں کی بحالی
فیصلہ پارلیمنٹ میں ہوگا: فاروق نائیک
صدر پرویز مشرفمیرے عزیز ہم وطنو
صدر پرویز مشرف کے قوم سے خطاب کا متن
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد