زرداری: صدارت کےلیے نامزدگی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے جمعہ کے روز باضابطہ طور پر جماعت کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو ملک کے صدر کے عہدے کے لیے نامزد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مخدوم امین فہیم نے بھی شرکت کی۔ شیری رحمٰن نے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ امین فہیم سمیت پارٹی نے متفقہ طور پر ملک کے نئے صدر کے لیے نامزد کیا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا آئندہ چوبیس گھنٹوں میں آصف علی زرداری اپنی نامزدگی کے بارے میں اعلان کریں گے کہ آیا وہ اس نامزدگی کو قبول کرتے ہیں یا نہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو سندھ اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارتی منصب کے لیے مکمل حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ صدارت سندھ کا حق ہے اور آصف علی زرداری اس کے لیے مورزوں ترین امیدوار ہیں۔ متحدہ کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی شعیب بخاری نے بتایا کہ صدارتی انتخاب کے لیے متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین آصف علی زرداری کے تجویز اور تائید کنندگان ہوں گے۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری کو ملک کے نئے صدر منتخب کرنے کی تجویز سب سے پہلے الطاف حسین نے پیش کی تھی جس کی پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ پہلے ہی حمایت کر چکے ہیں۔ دوسری طرف اکیس اگست کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر اور پیپلز پارٹی کی صوبائی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کو پاکستان کی صدارت کے لیے موزوں ترین امیدوار قراردیتے ہوئے ان سے اپیل کی ہے کہ یہ عہدہ وہ خود سنبھال لیں۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی جانب سے آصف علی زرداری کو ملک کا نیا صدر بنانے کا فیصلے اپنی جگہ لیکن آصف علی زرداری کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں وہ ملک کا صدر بننے پر اپنی پارٹی کی سربراہی کے عہدے کو ترجیح دیں گے۔ | اسی بارے میں ’صدارت سندھ کا حق ہے‘22 August, 2008 | پاکستان ’صدرآصف زردی ‘ مہم شروع21 August, 2008 | پاکستان استعفیٰ: متحدہ کا کلیدی کردار20 August, 2008 | پاکستان پیپلز پارٹی نیا فاروق لغاری نہیں چاہتی19 August, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||