پیپلز پارٹی کی مشروط حمایت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اور پارلیمانی پارٹی کرے گی۔ یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹ میں قائدِ ایوان رضا ربانی، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ اور وفاقی وزراء سید خورشید شاہ اور شیری رحمان نے میاں نواز شریف سے رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ان کے خیال میں صدارتی الیکشن کا شیڈول جلدی آیا ہے اور وہ یہ توقع نہیں کر رہے تھے کہ انتخابی شیڈول کا اعلان اتنا جلدی کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان اسلام آباد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان یہ طے پایا تھا کہ اگر سترہویں ترمیم کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو صدارت پی پی پی کا استحقاق ہے لیکن اگر سترہویں ترمیم کا خاتمہ نہیں ہوتا تو ملک کا صدر ایسا شحض ہونا چاہیے جو پورے ملک کی نمائندگی کر سکتا ہو اور غیر جانبدار ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو خود صدارت کے امیدوار ہیں اور نہ ہی ان کی جماعت کا کوئی امیدوار الیکشن میں حصہ لے گا، باوجود اس کے کہ صدارت ان کی جماعت کا بھی حق ہے۔ اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی بحالی کے سلسلے میں میاں نواز شریف نے کہا کہ پی پی پی سنیچر رات تک انہیں بتا دے گی کہ جج بحال ہو رہے ہیں یا نہیں۔ اس موقع پر اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ججوں کی بحالی کے لیے تشکیل دی گئی پانچ رکنی کمیٹی کا پہلا اجلاس اتوار کی دوپہر کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سے ان کی ملاقات کا مقصد اتحادی جماعت کو پی پی پی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیے گئے اس فیصلہ سے آگاہ کرنا تھا جس میں پارٹی کے شریک چئرمین آصف علی زرداری کو صدارتی امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں صدارت کےلیےآصف زرداری کی نامزدگی22 August, 2008 | پاکستان ’صدارت سندھ کا حق ہے‘22 August, 2008 | پاکستان ’صدارتی امیدوار پیپلز پارٹی سے‘18 August, 2008 | پاکستان صدارتی ترجمان پر فالج کا حملہ25 June, 2008 | پاکستان امین فہیم اے آرڈی صدارت سےمستعفی24 March, 2008 | پاکستان جنرل کا بیان اور صدارتی مستقبل07 March, 2008 | پاکستان صدارت، نظرثانی درخواست مسترد15 February, 2008 | پاکستان صدارتی انتخاب دوبارہ ہو سکتا ہے29 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||