صدارتی ترجمان پر فالج کا حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے ترجمان میجر جنرل ریٹائرڈ راشد قریشی کو بدھ کے روز فالج کا حملہ ہوا جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کروادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ صدارتی ترجمان کو طبی امداد فراہم کرنے والی ڈاکٹروں کی ٹیم میں شامل ڈاکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اب اُن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب اُنہیں ہسپتال لایا گیا تھاتو وہ بول نہیں پا رہے تھے تاہم انہیں فوری طبی امداد دینے سے وہ بولنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر وسیم کا کہنا ہے کہ صدارتی ترجمان کے سٹی سکین کے علاوہ مختلف ٹیسٹ لیے جارہے ہیں اور اس بات کا امکان ہے کہ اُن کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں شفٹ کردیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’اگر صدر کو نہ ہٹایا تو لانڈھی جیل‘ 21 June, 2008 | پاکستان ’مشرف کا مواخذہ جلد‘15 June, 2008 | پاکستان مشرف اب ماضی کا قصہ ہیں:اسلم بیگ05 June, 2008 | پاکستان ’کارگل پر بے خبر رکھا گیا‘03 June, 2008 | پاکستان دفاعی بجٹ کی تفصیلات بھی آ گئیں17 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||