مشرف اب ماضی کا قصہ ہیں:اسلم بیگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ نے کہا ہے کہ صدر پرویز مشرف اب ماضی کا قصہ ہیں اور کام’گو مشرف گو‘ سے آگے بڑھ چکا ہے۔ معزول ججوں کی بحالی کے لیے ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر لاہور میں ضلعی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وکلاء تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔ انہوں نے اس سلسلے میں سیاسی جماعتوں کے رابطہ کرنے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ جب تک وکلاء تحریک کی آواز منتخب ایوانوں میں نہیں گونجے گی اس وقت تک تحریک کمزور رہے گی۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ نون پنجاب کے سیکرٹری راجہ اشفاق سرور نے لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے وکلاء کو یقین دلایا کہ مسلم لیگ نون وکلاء کا ساتھ دے گی۔
جنرل ریٹائرڈ اسلم بیگ کے خطاب کے بعد وکلاء نے ایوان عدل سے جلوس نکالا اور یہ جلوس ہائی کورٹ کے سامنے پہنچا تو اس میں ہائی کورٹ بار کے وکلا بھی شامل ہوگئے۔ جلوس میں شامل مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر عدلیہ کی آزادی کے بارے میں عبارتیں درج تھیں۔ جلوس میں شامل افراد نے’گو مشرف گو‘ کے نعرے بھی لگائے۔ وکلاء کے جلوس میں پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ نون، تحریک انصاف، جماعت اسلامی اور خاکسار تحریک کے علاوہ سول سوسائٹی کے ارکان بھی شرکت کی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں وکلا اعلیْ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جبکہ لاہور کے علاوہ پنجاب بھر میں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں وکیلوں نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور بار ایسوسی ایشنوں کی سطح پرہونے والے اجلاسوس کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ | اسی بارے میں لاہور، کراچی میں وکلاء کا احتجاج29 May, 2008 | پاکستان آزاد عدلیہ، اٹھاون ٹو بی: افتخار01 June, 2008 | پاکستان ’کارگل اور لال مسجد کی انکوائری ہونی چاہیے‘03 June, 2008 | پاکستان ’کارگل پر بے خبر رکھا گیا‘03 June, 2008 | پاکستان فوجیوں پر مقدمہ چلائیں، فوجیوں کا مطالبہ04 June, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||