BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 August, 2008, 13:46 GMT 18:46 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’صدارتی امیدوار پیپلز پارٹی سے‘

بلاول زرداری بھٹو
صدر مشرف کے استعفے کے بعد جمہوریت کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہٹ گئی ہے
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ملک کا صدارتی امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی میں سے ہوگا۔

یہ بات انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ صدر پرویز مشرف کے استعفے کے بعد جمہوریت کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ ہٹ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کو تمام مسائل سے نجات دلائے گی اور جیسے ہی عدلیہ آزاد ہوگی دیگر مسائل بھی حل ہوجائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت کے سیاسی فیصلوں میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں ہے جب تک وہ تعلیم مکمل نہیں کرلیتے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے مطابق ان کے آنے کا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے اور وہ اپنی ماں کی قبر پر فاتحہ کے لیے آئے ہیں۔

وہ بعد میں وہ لاڑکانہ کے لیے روانہ ہوگئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد