سلمان تاثیر گورنر پنجاب نامزد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول کو ہٹا کر ان کی جگہ سلمان تاثیر کو صوبے کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلیٰ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ پنجاب کے گورنر کے لیے جہانگیر بدر اور خواجہ طارق رحیم المعروف ’کے ٹی آر‘ کے نام بھی زیر غور رہے۔ لیکن پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر پرویز مشرف نے جہانگیر بدر اور خواہ طارق رحیم کے ناموں پر تحفظات ظاہر کیے۔ ایوان صدر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول نے اپنا استعفیٰ صدر ِ پاکستان کو بھجوا دیا ہے جو منظور کرلیا گیا ہے۔ پنجاب کے مستعفی ہونے والے گورنر خالد مقبول صوبہ پنجاب کی تاریخ میں سب سے طویل عرصہ یعنی ساڑھے چھ برس گورنر رہے۔ سلمان تاثیر جمعہ کی شام کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔ سلمان تاثیر انیس سو اٹھاسی کے انتخابات میں میں پیپلز پارٹی کی طرف سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ پیپلز پارٹی کی طرف سے کئی الیکشن لڑ چکے ہیں تاہم وہ پچھلی نگراں حکومت میں وزیر بھی رہے۔ ادھر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے وزیروں کے استعفے وزیراعظم نے قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف علی زرداری نے بتایا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کو حکومت سے علیحدہ ہونے نہیں دیں گے اور بہت جلد وہ میاں نواز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ وزارت خزانہ سمیت مسلم لیگ کے وزیروں کی جانب سے خالی کردہ وزارتیں خالی رکھی جائیں گی۔ تاہم ان کے بقول بجٹ کی تیاری کے پیش نظر وزارت خزانہ کا اضافی چارج نجکاری کے وزیر سید نوید قمر کو سونپا گیا ہے۔ | اسی بارے میں نواز و شہباز کے کاغذات منظور15 May, 2008 | پاکستان لیگی استعفے، پی پی کا اہم اجلاس14 May, 2008 | پاکستان بلوچستان:ذوالفقار مگسی نئےگورنر 27 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||