BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 27 February, 2008, 11:01 GMT 16:01 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان:ذوالفقار مگسی نئےگورنر

ذوالفقار مگسی
ذوالفقار مگسی دو دفعہ پہلے وزیر اعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں
سابق وزیراعلٰی بلوچستان نواب ذوالفقار مگسی کو بلوچستان کا گورنر مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب بلوچستان میں مسلم لیگ قائداعظم تاحال پارلیمانی لیڈر کا انتخاب نہیں کر پائی اور پیپلز پارٹی کے قائدین کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اکثریت ہے اور وہ حکومت ضرور بنائیں گے۔

گورنر ہاؤس کے ذرائع نے کہا ہے کہ نواب ذوالفقار مگسی بلوچستان کے اٹھارویں گورنر ہوں گے اور وہ جمعرات کو ساڑھے گیارہ بجےگورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نواب ذوالفقار مگسی حالیہ انتخابات میں رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں اور انہیں صوبے کی وزارت اعلٰی کا امیدوار بھی تصور کیا جا رہا تھا تاہم بقول ان کے وہ دو مرتبہ وزیر اعلی رہ چکے ہیں اس لیے تیسری مرتبہ وہ وزیراعلٰی نہیں بن سکتے۔ انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل مذاکرات سے حل کیے جائیں گے۔

نواب ذوالفقار مگسی کو اویس احمد غنی کی جگہ بلوچستان کا گورنر بنایا گیا ہے۔ اویس احمد غنی کو جنوری کے پہلے ہفتے میں صوبہ سرحد کا گورنر مقرر کر دیا گیا تھا اور اس وقت سے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس امان اللہ یاسین زئی قائم مقام گورنر کی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔

ادھر پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم کے قائدین تاحال پارلیمانی لیڈر کا انتخاب نہیں کر پائے ہیں جس وجہ سے مسلم لیگ کے اندر نومنتخب اراکین اسمبلی کوئی واضح فیصلہ نہیں کر پا رہے۔

دریں اثناء پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ان کے پاس اکثریت ہے اور وہ بلوچستان میں ضرور حکومت بنائیں گے اور مسلم لیگ کے ان اراکین کو حکومت میں بالکل شامل نہیں کیا جائے گا جو بلوچستان میں مبینہ فوجی آپریشن میں شامل تھے۔

اسی بارے میں
بلوچستان:توقعات اور مسائل
24 February, 2008 | پاکستان
مسلم لیگ (ق) کے اراکین میں کم
22 February, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد