BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 February, 2008, 12:28 GMT 17:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: حکومت سازی کے مذاکرات

سابق وزیرِاعلیٰ جام یوسف
پاکستان مسلم لیگ کے سابق وزیرِاعلیٰ جام یوسف
بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے قائدین نے ایک طرف پیپلز پارٹی اور دوسری جانب مسلم لیگ قائد اعظم سے بیک وقت مذاکرات شروع کر رکھے ہیں۔ جحب کے آزاد گروپ کے اراکین یکساں مؤقف اختیار کرنے پر راضی ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے قائدین تاحال کوئی متفقہ پارلیمانی لیڈر کا انتخاب نہیں کر پائے اور اس وقت چار امیدوار میدان میں ہیں جنہوں نے آزادانہ طور پر اور اپنی جماعت کے اندر بھی اکثریت حاصل کرنے کے لیے رابطے جاری رکھے ہیں۔

ادھر آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کے دو اجلاس ہو چکے ہیں جن میں مزید بات چیت جاری رکھنے کے لیے اتفاق پایا گیا ہے۔

آزاد گروپ کے ایک رہنما سردار اسلم بزنجو کے مطابق اب تک جو مذاکرات ہوئے ہیں اس میں بلوچستان کو در پیش مسائل پر بات چیت ہوئی ہے اور اس بات پر سب متفق نظر آئے کہ ان لوگوں سے ہرگز بات چیت نہیں کی جائے گی جو بلوچستان میں فوجی آپریشن، نواب اکبر بگٹی اور بالاچ مری کی ہلاکت میں ملوث رہے ہیں۔

جمعیت علماء اسلام فضل الرحمان گروپ کے قائدین نے ایک طرف پیپلز پارٹی سے اور دوسری جانب مسلم لیگ قائداعظم سے مذاکرات شروع کر رکھے ہیں

وزارتِ اعلیٰ کے لیے آزاد رکن
 آزاد رکن کو وزیراعلی منتخب کرانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بلوچستان کے حوالے سے اپنی سابقہ پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں
اور ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جمعیت اور پیپلز پارٹی کے مابین بلوچستان میں کئی نکات پر معاملات طے پاگئے ہیں جبکہ دیگر مسائل پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر رضا مندی ظاہر کی گئی ہے۔

ادھر ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ کسی آزاد رکن کو وزیراعلی منتخب کرانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں اور مبصرین کا کہنا ہے کہ صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف بلوچستان کے حوالے سے اپنی سابقہ پالیسیوں کا تسلسل چاہتے ہیں۔

بلوچستان اسمبلیبلوچ بدگمان کیوں؟
ساٹھ برس بعد بھی بلوچ حکومت سے بدگمان ہیں
خصوصی ضمیمہ
فوجی آپریشن میں اکبر بگٹی کی ہلاکت
یوسف مریمفادات کی جنگ
بلوچستان: حقوق کی نہیں، مفادات کی جنگ
بلوچ قبائلبلوچستان کے قبائل
اضلاع کا رقبہ اور قبائل کی آبادی کی تفصیل
قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمٰن (فائل فوٹو)ایم ایم اے کا امتحان
بلوچستان میں حکومت سے علیحٰدگی کیلیے دباؤ
بلوچستان میں افغان بچےاسکا ذمہ دار کون؟
بلوچستان میں بھی بچے جسم فروشی کرتے ہیں
بلو چستانبلوچ کہانی: 16
بلوچوں کی معاشی زندگی پر اثرات
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد